صفحات

جمعہ، 2 نومبر، 2018

Chelidonium Majus Mizaaj k Log aur Homeopathy

🎆🎇🎄🎄😎🏖️🎄🏠🎄🏖️😎🎄🎄🎇🎆
. چیلیڈونیم مزاج لوگ! 
. Chelidonium Majus! 

1. دماغی علامات ضروریہ! 
### اپنی صحت کی بہت فکر حتی کہ بخار ہونے یا پیچس لگنے سے وہ بہت پریشان ہوجاتا ہے. اس کی پریشان گفتار اور کردار سے ظاہر ہوتی ہے. 
کسی نے ہاتھ بھی لگا دیا یا معمولی سی چوڑ بھی لگ گئی تو اونچی اونچی آواز میں رونا. یہ علامت بچپن میں زیادہ ظاہر ہوتی ہے.
اس علامات سے آپ کو معلوم ہوا ہوگا کہ چیلیڈونیم مزاج لوگوں میں صحت کے معاملہ میں بہت زیادہ بچپنہ پن ہوتا ہے.  یہ علامت ہی چیلیڈونیم کی مرکزی علامت بننے کی صلاحت رکھتی ہے. اگر آپ صرف اس ایک علامت کو کم از کم 6 لوگوں سے سمجھ جائیں تو آپ چیلیڈونیم مزاج کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں. 
        اس علامت سے آپ کو یہ بھی معلوم ہوا ہوگا کہ یہ لوگ سیلیشیا، گریفائٹس اور آرسینکم کی طرح زیادہ عقلمند نہیں ہوتے. 
###گرم اور نمکین اشیاء کی خوائش. ٹھنڈی اشیاء پسند ہیں اور نہ ہی موافق آتی ہیں.
###مذہب پسند ہونا.  
        آپ شیخ رشید کو دیکھا ہے جس نے ختم نبوت قانوں کی کے خاتمہ پر بہت جوش اور ہوش سے تقریر کی اور تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔ کا ساتھ دینا کا علاج کیا تھا.  یہ ہے چیلیڈونیم کا مذہب پسند ہونا. 
      مذہب پسندگی، مستقل مزاجی اور گرم مزاج ہونے کی وجہ سے چیلیڈونیم بہت بڑا درویش، فقیر، ولی اللہ اور عارف باللہ جن سکتا ہے. میرے اپنے مرشد برحق شاہ محمد رمضان شاہ صاحب صابری مد ظلہ العالی چیلیڈونیم مزاج ہیں.
        میری دادی بھی چیلیڈویم مزاج ہے. وہ اکثر مجھے سے دین کی باتین سنتی رہتی ہے. 
###باتونی پن. یہ علامت بڑوں میں زیادہ واضع نظر آتی ہے. حتی کہ اس کی یہ شدید خوائش ہوتے ہے کہ کوئی نہ کوئی میرے پاس بیٹھ کر میری باتیں سنتا رہے. 
### حاکمانہ طبیعت. 
نکس وامینکا،لائیکوپوڈیم اور سٹافی کی طرح دوسروں پر حاکم بننا اور ان کو اپنے ماتحت کرنا پسند کرتا ہے. اسی وجہ سے وہ ہرفن مولابننا چاہتا ہے. 
### چھوٹی چھوٹی باتوں سے ناراض ہونا اور راضی ہون. یہ علامت بھی بچپنہ پن کی طرف اشارہ کرتی ہے. یہ جلد معاف کرنے والا اور غلطیوں پر پردہ ڈالنے والا ہوتا ہے. 

2. علامات عامہ ضروریہ! 
###یہ بائیں طرف کی دواء ہے کندھے کے دردکے سواء اکثر تکلیفات بائیں جانب ظاہر ہوتی ہیں.
###صبح جاگنے سے 12 بجے تک جسم کا سست سست اور بوجھل بوجھل رہنا.12 بجے کے بعد طبیعت فرش ہونا شروع ہوجاتی ہے اور غروب آفتاب تک مکمل فرش ہوجاتی ہے یہ لوگں رات پسند ہیں. رات کو بہت ہی کم تکلیفات ہوتی ہیں.

3. جسمانی علامات ضروریہ! 
###زبان پر موٹی سفید زردی مائل یا موٹی سفید
گہری زرد تہہ. انکھیں،اور جلد زردی مائل. 
###شدید قبض.مگر پاخانہ ہر روز آتا ہے.
عموما چیلیڈونیم مزاج کے لوگ کلینک میں قبض کی شکایت لے کر آتے ہیں. 
اندرون جسم سردی اور برون جسم گرمی محسوس کرنا. 
        ایک 100 سالہ چیلیڈونیم نے مجھ سے کہا کہ رات سوتے وقت بستر کے اندر پاؤں کرنے سے گرمی زیادہ لگتی ہے اور کچھ دیر باہر رکھنے سے سردی لگتی ہے. 
        میں نے ایک نوجوان چیلیڈونیم کو دیکھا ہے جو سردیوں گرمیوں میں اوپر چارد لے کر سوتی تھی. 
        ایک چیلیڈونیم سے یہ سوال کیا تو اس نے کہا ہاں جی مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اندر سے عضلاتی سرد ہیں اور باہر سے تمام جسم گرم ہے. 
      اسی وجہ سے چیلیڈونیم مزاج لوگ سردی پسند نہیں کرتے. وہ موسم گرما کو موسم سرما پر ترجیح دیتے ہیں. 
###بائیں گردے میں درد جس کی وجہ سے بائیں ٹانگ کو اوپر کرنا مشکل ہو. بائیں گردے میں پتھری بننے کا رجحان. یہ علامات عموما 30 سال کے بعد ظاہر ہوتی ہے.  
### بائیں گھٹنے کے اوپر شروع کی جگہ کا درد کرنے کا رجحان. 
### دائیاں کندھا اکثر اوقات درد ہونا. یہ علامت بھی عموما 30 سال کے بعد ظاہر ہوتی ہے.  
### گلا خراب ہونے کا رجحان. 
### شوگر، ہائی بی پی، یورک ایسڈ کا رجحان. یہ تینوں علامات عموما جوانے کے بعد شروع ہوجاتی ہیں. 
        آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کچھ موٹے، یورک ایسڈ اور قبض کے مریضوں نے اپنے بائیں گھٹنے پر کپڑا یا کوئی چیز باندی ہوتی ہے. یہ سب چیلیڈونیم ہوتے ہیں. چیلیڈونیم لوگوں کو جوڑوں کا درد بائیں گھٹنے سے شروع ہوتا ہے. 
###پیلے یرقان کا رجحان. 
ان لوگوں کو زندگی کے کسی بھی موڑ پر پیلا یرقان ضرور ہوتا ہے. پیلے یرقان کے 90% مریض چیلیڈونیم سے شفایات ہوسکتے ہیں. 
لوگوں کی کم علمی ہے کہ وہ پیلے یرقان میں کارڈؤس زیادہ استعمال کرتے ہیں. اصل دواء چیلیڈونیم کی طرف کم توجہ دیتے ہیں. ان سے بھی بڑے بے وقوف اور جاہل وہ لوگ ہیں جو چیلیڈونیم کو مدر ٹینکچر میں استعمال کر کے بیماری کو اندر دباتے ہیں. چیلیڈونیم کو کم از کم 1M میں استعمال کرنے سے یرقان ختم ہوجاتا ہے. 
### موٹاپے کا رجحان اور گیس کی شکایت. مگر جب بیماری شدت اختیار کرتی ہے تو مریض دبلا ہونا شروع ہوجاتا ہے.  اس کا گوشت جلنا شروع ہوجاتا ہے.  مگر ایلومینا، گریفائٹس اور ہائیڈروفوبینم کی طرح زیادہ موٹاپہ نہیں ہوتا. 

سب سے اہم ترین بات:-

       چیلیڈونیم دواء کو پہلے 200 پھر 1M پھر 10M میں استعمال کریں. 
200 کو 3 دن بعد ایک قطرہ،  کل 12 قطرے. پھر 1M کا ہر 12 دن بعد ایک قطرہ،  کل 4 قطرے. پھر 10M کا صرف ایک قطرہ دیں. جب 3 ماہ مکمل ہو جائے تو CM کا صرف ایک قطرہ دیں. 
چیلیڈونیم کو مدر ٹینکچر میں ہرگز استعمال نہ کریں اس لئے کہ مدر ٹینکچر طاقت ایلوپیتھک ادویہ کی طرح بیماری کو دباتی ہے ختم نہیں کرتی.

ایلومینا اور چیلیڈونیم مزاج لوگوں کے لئے ایک نصیحت! 

چیلیڈونیم رات پسند لوگ ہوتے ہے. 
رات پسند لوگوں کی تکلیفات ہفتہ، اتوار اور پیروار کو شدت اختیار کرتی ہیں. 
ان دنوں میں دواء کھانے سے معمولی افاقہ ضرور ہوتا ہے. مگر زیادہ آرام نہیں آتا. 
اس سے یہ نہ سمجھیں کہ دواء غلط ہے،  بلکہ دواء درست ہے. 
ہاں ہفتہ اتوار اور پیروار کو دواء زیادہ اثر نہیں کرتی. آپ منگل،  بدھ اور جمعرات کو جب یہ ہی دواء چیلیڈونیم کھائیں گے تو اثر زیادہ ہوگا. 

ایلومینا مزاج لوگ دن پسند ہیں. 
منگل، بدھ، اور جمعرات کو ایلومینا دواء زیادہ اثر نہیں کرتی. 
اس لئے کہ دن پسند لوگوں کی تکلیفات منگل، بدھ، اور جمعرات کو شدت اختیار کرتی ہیں. 
اس شدت کی وجہ سے دواء کا اثر کم محسوس ہوتا ہے.  بعض دفع ایسا لگتا ہے کہ یہ دواء ہفتہ، اتوار اور پیروار کو اثر کر رہی تھی مگر اب اثر نہیں کر رہی. آپ یہ سمجھیں گے کہ دواء غلط ہے. نہیں نہیں دواء بالکل درست ہے. مگر اس دواء نے  ہفتہ، اتوار اور پیر وار کو زیادہ اثر کرنا ہے. منگل، بدھ اور جمعرات کو کم اثر کرنا ہے.

یہ نصیحت صرف چیلیڈونیم اور ایلومینا مزاج لوگوں کے لئے نہیں بلکہ تمام دن اور رات پسند لوگوں کے لئے ہیں.
دن پسند جیسے سٹافی، مرک سال، سفیلینم، پلساٹیلا، وغیرہ
رات پسند جیسے سلفر، میڈورینم، سورائینم، لیکسس، نکس وامیکا، آسینک وغیرہ

🎇🎆🎄😎🎄🏖️🎄🏠🎄🏖️🎄😎🎄🎇🎆

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں