صفحات

پیر، 28 جنوری، 2019

PEEYAAZ (Onion) ki Khususiyaat , Fawaid aur Elaaj


  1. 🎆🌴🥀🌹🎇🌻🏝️🌼🏝️🌻🎇🌹🥀🌴🎆

🔍
🌺
📚

پیاز کے فوائد و خصوصیات 
| پیاز کے ذریعے علاج

پیاز محض چھلکوں کا پیچیدہ مجمو عہ ہے۔ جس میں  کوئی مغز نہیں اسے چھیلتے جائیں۔ آخر تک سوائے چھلکوں کے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ تاہم اس کے ہا تھ نہ آنے کے با وجود پیاز کی اتنی خوبیا ں ہیں کہ دنیا بھر کے سائنس دان اور ماہرین طب و صحت کا دعوی ہے کہ اگر کر ہ ارض سے تما م سبزیاں غائب ہو جائیں تو بھی انسان گھاٹے میں نہیں رہے گا۔

پیاز کا اصلی وطن ایشیا ہے۔لوگ اسے بطور غذا استعمال کرتے ہیں لیکن اس کے اور بھی استعمالات ہیں جن سے لوگ ناواقف ہیں ،پیاز میں قدرت نےبے شمار فوائد رکھے ہیں ۔

پیاز ایک ایسی سبزی ہے جس کے بغیر ایشیائی کھانوں کا تصور بھی ممکن نہیں ، دنیا بھر میں اس کو سلاد کے طور پر بھی کھایا جاتا ہےاور کھانا بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں پیاز موجود ہے تو معمولی زخم میں اسے بطور جراثیم کش استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پیاز کی اقسام اور خصوصیات

پیا ز کے مشہور تین رنگ ہو تے ہیں یعنی سرخ، سفید اور زرد ،جنگلی پیا ز کے پتے چوڑے اور ذائقہ کسی قدر تلخ ہو تاہے۔ جبکہ کھیتوں میں اگایا جانے والا پیاز زیادہ تلخ نہیں ہو تا۔ پیا ز باورچی خانے سے زیادہ دواؤں میں کام آتا ہے۔

پیاز جلد پر سورج کی شعاعوں کے اثرات کو ختم کرنے کیلئے بہت مفید ہے ،اس میں موجود سلفیورک کمپاؤنڈز جلد کو سورج کی شعاعوں سے ہونے والے نقصانات کو ختم کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس میں ہوا میں موجود جراثیم کو ختم کرنے کی قدرتی صلاحیت ہوتی ہے۔

فرانسیسی مصنف ڈاکڑ گیتا وابان لکھتا ہے کہ کھجو ر کے بعد عربو ں کا بہترین اور پسندیدہ غذا لہسن اور پیاز جیسی سبزیا ں تھیں۔

پیاز کی غذائیت

پیا ز کے کیمیائی تجربے سے معلوم ہو ا ہے کہ اس میں حیاتین دوسرے اجزاءبڑی تعداد میں مو جو د ہو تے ہیں۔ ان میں شائستہ چونا، تا نبا، فولا د، گندھک، میگنیشیم، پو ٹا شیم اور میتھا ئی ڈی ما ئیڈ شامل ہیں۔ میتھا لی ڈی مائیڈ خواب آور ہے۔خواب آور گو لیو ں سے پیچھا چھڑانے کے لیے اگر پیاز کا شوربہ چند روز استعمال کریں تو کم خوابی کی شکایت دور ہو جائے گی۔

پیاز کا سوپ فرانس کا قومی مشروب

فرانس کا قومی مشروب سوپ پیاز کا سوپ ہے فرانسیسی اس کے سو پ کے عاشق ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دل کے امراض فرانس میں کم ہیں۔ فرانس 1912ءسے پیاز پر تحقیق کا سلسلہ جا ری ہے۔ اطبائے فرانس نے پیا ز پر 500 سے زیادہ رسالے، کتابیں اور تحقیقی مقالے مرتب کئے ہیں۔ فرانس کا قومی مشروب پیاز کا سو پ امریکہ، کینڈا اور انگلستان کی مارکیٹو ں میں دستیا ب ہے ۔

کھانسی سے نجات

کھانسی میں مبتلا افراد پیاز کو چھیل کرسلائس کی صورت میں کاٹ لیں اب ہر سلائس میں آدھا چائے کا چمچ براؤن شوگر ڈالیں اور تقریباً ایک گھنٹے کیلئے ڈھک کر رکھ دیں ،متاثرہ افراد اسے دن میں دو مرتبہ کھائیں ، اس میں موجود سلفر میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات ہوتی ہیں جو کھانسی کی وجہ بننے والےجراثیم کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

بالوں کا گرنا

اکثر خواتین بالوں کے گرنے کی وجہ سے سخت پریشان نظر آتی ہیں ،باولوں کی نشوونما بہتر کرنے کیلئے پیاز کو پانی میں بوائل کریں اب اس پانی کو شیمپو سے پہلے بالوں میں لگائیں ،یہ نسخہ بالوں کی نشونما میں اضافہ کرنے کے ساتھ خشکی کے خاتمے کیلئے بھی بے حد مفید ہے۔

نظام انہظام کی درستگی

پیاز جسمانی اعضاء کے ساتھ پیٹ میں درداور نظام انہظام کودرست کرنے کیلئے بے حد مفید ہے ،اگر چھوٹے بچے کو ان میں سے کوئی شکایت ہوتو انہیں ہر ایک گھنٹے میں ایک چائے کا چمچ پیاز کی چائے پلائیں جب تک کہ انہیں آرام نہ آجائے۔چائے بنانے کیلئے ایک پیاز لیں اور اسے پانی میں ابال لیں اور پھر اسے ٹھنڈا کرکے چھان لیں پیازکی چائے تیار ہے۔

سینے کی تکلیف کا خاتمہ

پیاز کو کرش کرکے اس کا پیسٹ بنالیں اور اس میں تھوڑا سا ناریل کا تیل شامل کریں ،اب اسے سینے پر لگائیں اور کسی تولیے سے ڈھک دیں ،یہ قدرتی طور پر ایک اینٹی بائیوٹک کے طور پر کام کرتے ہوئے جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بنائے گی ،جبکہ پیاز سے نکلنے والے بخارات سینے میں تکلیف اور کھانسی میں آرام دلائیں گے۔

پیاز کے ذریعے درد اور سوجن کا علاج

اگر جسم کے کسی حصے پر کیڑے کے کاٹنے کے باعث درد اور سوجن پیدا ہوگئی تو اس حصے پر پیاز کاٹ کر رکھیں یا پھر اس کا تازہ جوس متاثرہ حصے پر لگائیں ،اس کے اندر موجود درد اور سوجن کم کرنے والے اجزاء تکلیف میں آرام پہنچائیں گے۔

قوت باہ میں اضافہ

مردحضرات اپنی قوت باہ بڑھانے کے لئے مختلف طریقےاور حربے استعمال کرتے ہیں، لیکن اکثرانہیں ناکامی کا سامنا ہی کرنا پڑتا ہے۔آج ہم آپ کو وہ انتہائی کارآمد، آسان اور بے ضرر طریقہ بتائیں گے جس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں۔ قدرت نے پیاز میں وہ خصوصیات پنہاں کیں ہیں کہ عقل گم ہوجاتی ہے۔
جیسے اگر عضو بدن صحیح طرح سے کام نہ کررہا ہو تو پیاز اس کمزوری کو نہ صرف دور کرتا ہے بلکہ اسے قدرتی حالت میں واپس لانے میں بھی اہم کردار اداکرتا ہے۔ اس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ کھانے کے ساتھ پیاز کھائیں،

الٹی کا خاتمہ

اگر کسی وجہ کے باعث آپ کو الٹی آئے تو دو چائے کے چمچ پیاز کا جوس پئیں اوردس منٹ انتظار کرنے کے بعد دو چائے کے چمچ پیاز کی چائے پئیں اور دوبارہ دس منٹ انتظار کریں اس عمل کو اس وقت تک دوہرائیں جب تک کہ طبیعت میں بہتری نہیں آجاتی۔

بخار سے نجات

بخار میں مبتلا افراد پیاز کو سلائس میں کاٹیں اپنے پیروں کے نچلے حصے میں تھوڑا سا ناریل کا تیل لگائیں اور پھر اس پر سلائس میں کٹی ہوئی پیاز رکھ دیں اور اسے کسی موزے یا پلاسٹک سے ڈھک دیں اور رات بھر اسے ایسے ہی رہنے دیں اس میں موجود قدرتی اجزاء بخار پیدا کرنے والے جراثیم کو ختم کر دیں گے۔

زخم بھرنا

پیاز میں مہلک اور خر ا ب زخموں کی حیرت انگیز طور پر ٹھیک کرنے کی صلا حیت موجو د ہے۔ ہمارے دیہا تو ں میں فسٹ ایڈ کے طور پر خون بند کرنے اور زخمو ں کے درد سے نجات کے لیے پیا ز کے ساتھ ہلدی گرم کر کے زخمو ں پر باندھنے سے آرام آتاہے اور زخم بھرنا شرو ع ہو تا ہے۔

دوسری جنگ عظیم میں زخمی سپاہیو ں کا علاج کچے پیا ز سے کیا گیا۔ زخم پر پیاز باندھنے سے جلد آرام آجاتاہے۔اور دو دن کے اندر زخم خشک ہونا شروع ہو جا تا ہے۔

مختلف بیماریوں سے نجات

گلے کے بڑھے ہو ئے غدود، کالی کھانسی، دمہ، پھیپھڑے اور حلق کی بیما ریاں نزلہ، زکام ،ذیابیطس، سر درد، مرگی، معدے کے زخم کے امراض میں پیاز کا استعمال شفا بخش ہے زہریلے، کیٹرے، سانپ، بچھو کا ٹ لے تو جسم کے اس حصے پر پیا ز اور نو شا در کا پانی لگائیے سوزش جا تی رہے گی بلڈ پریشر اور دل کے دوسرے امراض میں لہسن اور پیا ز کا استعمال شفا بخش ہے۔

گنجے پن کا علاج

گنج کا بہترین علاج پیا ز کا عرق ہے اس کے مسلسل مالش سے بال دوبارہ اگ آتے ہیں۔

تمباکو کے مضر اثرات سے بچاؤ

شہنشا ہ ہما یو ں حقے کا شو قین تھا۔ طبیبوں نے تمبا کو کے مضر اثرات سے بادشاہ کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ نسخہ ایجا د کیا کہ حقے میں استعمال ہونے والے تمباکو پیاز کے عرق میں بھگو دیتے تھے۔

پیاز بطور جراثیم کش

یہ جراثیم کش ہے۔ خون میں تیزابی مادو ں کو پیاز کا مسلسل استعمال ختم کردیتا ہے۔ پیا ز خون کے بڑھتے دباؤ کو کم کر دیتا ہے۔ اس کا مسلسل استعمال دل کے دورے سے محفوظ رکھتا ہے۔ بر طانیہ میں تجربے کے طور پر اسپتا لو ں میں مریض کو ایسی دوئیاں دی گئی جن میں پیاز کا عنصر شامل تھا وہ مریض صحت یاب ہو گئے۔

ضروری نوٹ : اس میں جو تحریریں شائع کی جاتی ہیں وہ محض معلومات عامہ کے لئے شائع کی جاتی ہیں ۔اس لیےان ترکیبوں، طریقوں اور ٹوٹکوں پر عمل کرنے سےپہلے اپنے معالج (طبیب،ڈاکٹر) سے مشورہ ضرور کریں۔اور دوران عمل اپنے معالج
رابطہ میں رہیں ے  
*
**


🎆🌴🥀🌹🎇🌻🏝️🌼🏝️🌻🎇🌹🥀🌴🎆

اتوار، 20 جنوری، 2019

Hakim Saeed ki Aik Nazam, Hikmat bhi Elaaj bhi Khoorak bhi Rehan Sehan ka Andaz bhi Shairi bhi

🎇🥀🎆🏝️🌴🌼🌹🌻🌹🌼🌴🏝️🎆🥀🎇

یہ نظم آج سے 35 سال قبل حکیم سعید صاحب نے کہی تھی 
🌹🌻🌹، 
جہاں تک کام چلتا ہو *غذا* سے
وہاں تک چاہیے بچنا *دوا* سے

اگر *خوں* کم بنے، *بلغم* زیادہ
تو کھا *گاجر، چنے ، شلغم* زیادہ

*جگر کے بل* پہ ہے انسان جیتا
اگر ضعف جگر ہے کھا *پپیتا*

*جگر* میں ہو اگر *گرمی* کا احساس
*مربّہ آملہ* کھا یا *انناس*

اگر ہوتی ہے *معدہ* میں گرانی
تو پی لی *سونف یا ادرک* کا پانی

تھکن سے ہوں اگر *عضلات ڈھیلے*
تو فوراََ *دودھ گرما گرم* پی لے

جو دکھتا ہو *گلا نزلے* کے مارے
تو کر *نمکین* پانی کے *غرارے*

اگر ہو درد سے *دانتوں* کے بے کل
تو انگلی سے *مسوڑوں* پر *نمک* مَل

جو *طاقت* میں *کمی* ہوتی ہو محسوس
تو *مصری کی ڈلی ملتان* کی چوس

شفا چاہیے اگر *کھانسی* سے جلدی
تو پی لے *دودھ میں تھوڑی سی ہلدی*

اگر *کانوں* میں تکلیف ہووے
تو *سرسوں* کا تیل پھائے سے نچوڑے

اگر *آنکھوں* میں پڑ جاتے ہوں *جالے*
تو *دکھنی مرچ گھی* کے ساتھ کھا لے

*تپ دق* سے اگر چاہیے رہائی
بدل پانی کے *گّنا چوس* بھائی

*دمہ* میں یہ غذا بے شک ہے اچھی
*کھٹائی* چھوڑ کھا دریا کی *مچھلی*

اگر تجھ کو لگے *جاڑے* میں سردی
تو استعمال کر *انڈے کی زردی*

جو *بد ہضمی* میں تو چاہے افاقہ
تو *دو اِک وقت* کا کر لے تو *فاقہ*


🎇🥀🎆🏝️🌴🌼🌹🌻🌹🌼🌴🏝️🎆🥀🎇

منگل، 15 جنوری، 2019

PassiFlora aur Homeopathy

🎆🥀🎇🏝️🌴🌼🌷🎄🌷🌼🌴🏝️🎇🥀🎆


پیسی فلورا Passiflora کے بارے بہت سُنا تھا کہ ا سکے 40 قطرے ایک پانی میں ڈال کرمریض کو دے دو تو بڑی پُرسکون نیند آجاتی ہے۔ کتابیں اس قسم کی گپ شپ سے بھری پڑیں ہیں مگر عملی رزلٹ صفر ہے۔ جب بھی مریض کو دیا، ککھ فرق نہیں  پڑا بلکہ اُلٹا شرمندگی اُٹھانی پڑی۔۔۔۔ آپ پیسی فلورا کے مقابلے میں  Scutellaria lateriflora یا Valerian کے 30 قطرے ایک کپ پانی میں ملا مریض کو فوری سُلایا جاسکتا ہے، مگر یہ ادویات بچوں کو نہ دیں۔

👨  🏡

🎆🥀🎇🏝️🌴🌼🌷🎄🌷🌼🌴🏝️🎇🥀🎆

Parhai Kay Douraan Talib Ilm ka Uongna aur uska Homeopathy Elaaj

🎆🥀🎇🏝️🌴🌼🌷🎄🌷🌼🌴🏝️🎇🥀🎆


اگر کوئی طالب علم پڑھتے پڑھتے یا کلاس میں اُونگنا شروع کردیتا ہے اور بعض اوقات اپنے ٹیبل پر پڑھائی کرتے کرتے کتاب پر ہی سر رکھ کر سوجاتے ہیں، ایسے طالب علموں کی علامات کو کیلکریا فاس، کالی فاس اور نیٹرم میورمیں آسانی سے تلاش کیا جاسکتا ہے۔ یہ سٹوڈنٹ 3 گروپ میڈیسن کہلاتی ہیں۔ اسی طرح اگر وہ تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں تو ہومیوپیتھک دوا آرسنکم البم سی ایم کی ایک خوراک پہلے دیکر اوپر تین ادویات سٹوڈنٹ 3 گروپ میڈیسن میں سے ایک دوا علامات کے مطابق دیں۔ اسی طرح اگر کوئی طالب علم پڑھائی کے علاوہ بھی گراونڈ میں کرسی پر بیٹھے بیٹھے سوجائے، فنکشن کے دوران کرسی پر دیکھتے ہی دیکھتے اونگنا شروع کردے یا خراہٹے لینا شروع کردے تو ہومیوپیتھک دوا جیلسیمیم 200 کی ایک خوراک دینے کے بعد اور سٹوڈنٹ 3 گروپ میڈیسن یاد رکھیں۔ اگر کوئی طالب علم شکایت کرے کہ اصل میں اس کا دماغ کمزور ہے، کوئی چیز یاد نہیں رہتی اور اس لئے کتاب پکڑتے ہی بور ہونے کی وجہ سے نیند آجاتی ہے تو پھر ہومیوپیتھک دوا پکرک ایسڈ 200 کی ایک خوراک پہلے دیکر اوپر کی تین ادویات کو اپلائی کریں۔ اگر کسی کی اماں اپنے بچے کو صبح اُٹھا اُٹھا کے اُٹھاتی ہے مگر وہ اتنا ڈھیٹ ہے کہ نیند کی وجہ سے یا کمزوری کی وجہ سے نہ اُٹھے اور کہے کہ تھوڑآ سا مجھے اور سونے دو، ایسے بچے کو سرکولیکٹینم ایسڈیکم 30 دس دن لگاتار استعمال کرکے پھر اوپر والی تین ادویات سٹوڈنٹ 3 گروپ میڈیسن اس پر اپلائی کریں وہ کبھی بھی پڑھتے پڑھتے نہیں سوئے اور صبح بھی فریش فریش اُٹھ جائے گا۔ کچھ بچے طالب علموں کی نظر کمزور ہوتی ہے، مگر ٹیچر اور والدین یہی سمجھتے ہیں کہ یہ پڑھتے وقت سوجاتا ہے لیکن اصل میں اسکی نظر کمزور ہونے کی وجہ سے وہ پڑھتے پڑھتے تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا ہے، یا زیادہ پڑھنے کی وجہ سے آنکھوں کی دُکھن یا تھکاوٹ کا شکار ہوتا ہے، اس کا دل کرتا ہے میں کچھ دیر کیلئے آنکھیں بند کرکے سوجائوں اور پھر اُٹھ کر دوبارہ کتاب پکڑوں، ایسے طالب علموں کو اوناسموڈیم 30 کی 40 پڑیا بنا دیں، نظر بھی بہتر ہوجائے گی اور پڑھنے کے بعد آنکھوں اور جسم کی تھکاوٹ کا شکار بھی نہیں ہوگا۔ کچھ ایسے  طالب علم جن کی عمر 14 سے 17 سال تک کی ہوتیں ہیں، انکو کچھ بھی نہیں ہوتا، مگریا توپڑھائی میں دلچسپی نہیں لیتے یا پڑھائی سے اکتاہٹ کا شکار ہوتے ہیں اور کتاب پکڑتے ہی نیند آنا شروع ہوجاتی ہے، جب تک ٹیچر یا والدین سر پر بیٹھے ہیں تو زبردستی پڑھتے رہیں گے، مگر جیسے ہی وہ ادھر اُدھر ہوئے، یہ کتاب سامنے رکھ کر سوجاتے ہیں، یا ٹیکسٹ بُک کے اندر کوئی رسالہ رکھ کر پڑھیں گے یا ناول میں دلچسپی لیتے ہیں، اصل میں وہ ہر وقت تنہائی کی تلاش میں رہتے ہیں تاکہ وہ اپنے جذبات  کو پُرسکون کرسکیں۔ انکی علیحدہ ادویات ہیں جس میں سلینیم، سٹافی، بیوفو اورکونیم ہیں۔ اب آخر میں اگر آپ کو کچھ بھی نہیں اور طالب علم چاہتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ جاگ کر سڈی کریں اور محنت کرکے امتحان اچھے نمبروں سے پاس کریں اور انکو رات کو نیند نہ آئے بلکہ وہ ہشاش بشاش رہیں تو ایک خوراک ایناکارڈیم 200 کی لیکر سٹرکولیا، جنسنگ اورآرنیکا مدرٹنکچر کے 10 قطرے ایک کپ نیم گرم پانی میں ڈال کر پیں لیں اور آرام سے ساری رات پڑھیں کبھی بھی تھکاوٹ نہیں ہوگی۔ 



🎆🥀🎇🏝️🌴🌼🌷🎄🌷🌼🌴🏝️🎇🥀🎆

اتوار، 13 جنوری، 2019

LEMON, Limoo Kay ungint Fawaid, Istemal bhi elaaj bhi

🎇🥀🎆🏜️🏝️🌍🌴😎🌴🌍🏝️🏜️🎆🥀🎇

*🍋آپ لیموں کو استعمال میں لائیں🍋*

🍋 خون کی کمی
🍋 فالج کا خطرہ کم کرے
🍋 جلدی صحت
🍋 گردوں کی پتھری کے لیے مفید
🍋 جسمانی توازن
🍋 سانس کو تازہ رکھے
🍋 مزاج خوشگوار بنائےw
🍋 مگر اپنے دانتوں کا خیال رکھیں

لیموں ایک ایسی چیز ہے جو گھروں میں بہت عام استعمال ہوتی ہے 

اس کے چھلکوں، عرق اور دیگر میں متعدد طبی فوائد بھی پائے جاتے ہیں۔

وٹامن سی سے بھرپور ہونے کے باعث اسے متعدد فوائد کا حامل مانا جاتا ہے 

مگر کیا آپ کو معلوم ہے یہ متعدد امراض سے تحفظ دینے کے لیے بھی مفید ہے؟

یہاں لیموں کے صحت کے لیے ایسے فوائد جانیں جن سے ہوسکتا ہے آپ لاعلم ہوں۔

🍋خون کی کمی🍋

لیموں میں شامل وٹامن سی اینیمیا کے خلاف لڑتا تو نہیں مگر یہ آئرن کی طاقت کو ضرور بڑھاتا ہے 

جو اس بیماری کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ 




ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی کے ساتھ آئرن کو کھانا ہمارے جسم میں آئرن کو جذب کرنا آسان کردیتا ہے۔



 آئرن سے بھرپور غذاﺅں میں لیموں کو چھڑکنے سے نہ صرف ذائقہ بڑھتا ہے بلکہ آئرن کے تمام فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

🍋فالج کا خطرہ کم کرے🍋

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین بڑی مقدار میں ترش پھلوں کا استعمال کرتی ہیں



 ان میں خون کی شریانوں کے امراض سے ہونے والے فالج کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔

🍋جلدی صحت🍋

آپ نے ہوسکتا ہے کبھی غور کیا ہو کہ اسکن کیئر کی مصنوعات پر وٹامن سی کا ذکر ضرور ہوتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وٹامن کو ایک ہارمون کولیگن کی پیداوار کے لیے اہم مانا جاتا ہے۔ 


یہ ہارمون جلد کی مضبوطی اور لچک کے لیے اہم ہے جبکہ لیموں میں اینٹی آکسائیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جو جلد کو ہموار، سرخی مائل اور لچکدار رکھنے کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

🍋گردوں کی پتھری کے لیے مفید🍋

طبی تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ پوٹاشیم جو کہ لیموں میں پایا جاتا ہے، کیلشیئم اور دیگر معدنیات کو اکھٹا ہوکر گردوں میں پتھری کی شکل میں بدلنے سے روکنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ 



تو لیموں پانی سے لطف اندوز ہو مگر کوشش کریں کہ اس میں چینی کا اضافہ نہ کریں کیونکہ اس سے گردوں میں پتھری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

🍋جسمانی توازن🍋

طبی ماہرین کے مطابق لیموں کا تازہ عرق پانی میں روزانہ ملا کر پینا جسم کے اندر پانی کی سطح کو توازن میں رکھنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ 



لیموں کا عرق جسم کے اندر جاکر اکلائن میں تبدیل ہوجاتا ہے اور جوڑوں کی سوجن سے بچاﺅ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

🍋سانس کو تازہ رکھے🍋

لیموں کی مہک سانس کو تازہ رکھتی ہے خاص طور پر اگر آپ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک لیموں کے عرق سے کئی بار کلیاں کریں۔

🍋مزاج خوشگوار بنائے🍋

لیموں کی تیز ترش مہک کیفین یا چینی کے بغیر توانائی کی لہر فراہم کرتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق لیموں کو دماغی تحرک دینے والی مہک تصور کیا جاتا ہے اور ایک تحقیق کے مطابق یہ لوگوں کے مزاج اور توانائی کی سطح کو بہتر بناتی ہے۔

🍋مگر اپنے دانتوں کا خیال رکھیں🍋

لیموں کا عرق اور دیگر تیزابی مشروبات کا زیادہ استعمال دانتوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ 


طبی ماہرین کے مطابق ترش مشروبات سے دانتوں کے گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی بھی ترش غذا یا مشروب کے استعمال کے آدھے گھنٹے بعد تک دانتوں پر برش نہ کریں کیونکہ اس سے دانتوں کی سطح کو نقصان پہنچ سکتا ہے
.

🎇🥀🎆🏜️🏝️🌍🌴😎🌴🌍🏝️🏜️🎆🥀🎇

BREAST CANCER aur Kaamyaabi Homeopathy Elaaj

🎇🥀🎆🏜️🏝️🌍🌴🐝🌴🌍🏝️🏜️🎆🥀🎇

برسٹ کینسراور کامیاب ھومیو علاج و
۔
برسٹ کینسر کی کوئی ایک قسم نہی ہے اور نہ ہی کسی ایک میڈیسن سے اس کا علاج ممکن ہے۔
ھومیو پیتھک طریقہ علاج میں مکمل تحقیق کے بعد مریضہ کے مزاج کو سامنے رکھتے ھوئے علامات کے مطابق دوا کی سلیکشن برسٹ کینسر کو ہمیشہ کے لیئے ایسے غائب کر دیتی ہے۔جو کی بھی قسم کے آپریشن یا کیموتھراپی سے ممکن نہی۔
نوجوان لڑکیوں میں حیض کی خربیاں اور شادی میں دیر برسٹ کینسر کی بڑی وجہ بنتی ہے۔ جبکہ بڑی عمر کی خواتین میں بچوں کو دودھ نہ پلانا۔مانع حمل ادویات کا استعمال اور مونوپاز بھی برسٹ کینسر کی وجہ بن سکتا ہے۔
                               علاج

1۔۔کارسی نوسن 1
m کسی بھی قسم کے کینسر کی علامات پائی جانے کی صورت میں۔کارسینوسن ایسی میڈیسن ہے جو ہر طرح کے کینسر کو بڑھنے فوری طور پر  روکنے اور تکلیف میں کمی کے لیئے ہر ھفتہ 1m طاقت میں دینا علاج کا راستہ اسان بناتا ہے۔
2۔میڈرونیم 
cm.ایک بہت بڑی برسٹ کینسر کی دوا ہے۔اور یہ ان خواتین پر بہترین کام کرتی ہے ۔جن کو برسٹ کی تکلیف شادی کے بعد شروع ھو ان میں سوا چھپا ھو یا ان میں یا شوہر میں سوزاک کی علامات پوشیدہ ھوں اور تجربہ میں آیا ہے کہ ان میں موہکے بھی پائے جاتے ہیں۔ مریضہ ٹھنڈی جگہ کی تلاش میں رہتی ہے۔اور پاوں جلتے ہیں۔ اور ان پر اچی منتخب دوا ناکام ھو چکی ھوں۔ نیز یہ کہ۔میڈرونیم cm کا استعمال برسٹ سے کینسر کو پھاڑ کر یا کسی بھی راستے سے بدبو دار مواد کی صورت میں کینسر کو جسم سے باہر نکالنے کی طاقت رکھتی ہے اور یہ شفاء کی ایک خاس نشانی ہے اس میں گھبرانے کی کوئی بات نہی۔
3۔کونیم 200 ۔
ایک بڑی اور برسٹ کینسر میں بہت زیادہ استعمال ھونے والے دوا ہے۔جماح کی خواہش کا دبنا۔غدودوں پر چوٹ لگنے کے بد اثرات۔چکر اور چیرنے والے اور پھوڑوں کے سے سرطانی گومڑوں کے علاج اور دردوں میں کمی کے لیئے خاس دوا ہے۔
4۔لیکسس
 200 سے 1m جب کہ سیاہ۔بینگنی رنگت کی رطوبت خارج ھو۔شکی مزاج کا پایا جانا اور سنیاس کے زمانہ میں برسٹ کینسر کی بہت اہم دوا ہے۔نیند میں اور نیند کے بعد علامات کا بڑھنا اور خاص طور پر بائیں جانب اور پھر بائیں سے دائیں جانب تکلیف کا بڑھنا۔اخراجات کے جاری ھونے پر تکلیف کا کم ھونا۔
5۔فلینڈرنیم 30۔ 
گولی لگنے کے سے درد پائے جانے میں کمال کا رزلٹ ہے۔
6۔فائیولاکا۔200۔
پستانوں کے پردرد گھٹلیاں۔پستانوں میں  سختی اور سوزش پایا جانا۔اور ہر طرح کے غدودوں پر خاص اثر رکھتی ہے۔
7۔پلمبم آئیوڈائیڈ۔30۔ چربیلی رسولیوں کے لیئے خاص دوا ہے۔
8۔ایپس 30۔
 ڈنگ دار دردوں کے لیئے بہت عمدہ دوا ہے۔پیاس کا نہ ھونا اور گرمی سے تکلیف کا بڑھنا اور سردی سے کم ھونا۔خاص علامت ہے۔
9۔ہائیڈراسٹس 30۔
سے 200 برسٹ کینسر کی زبردست دوا ہے۔اور خارجی طور پر بھی فوری اثر رکھتی ہے۔معدہ میں خلاح کا احساس ۔قبض۔غزا سے نفرت۔رطوبات زرد۔اعر لیسدار ھونا۔اور برسٹ کی نپل کا اندر کو دس جانا خاص علامت ہے۔برسٹ کے علاوہ بھی ہر طرح کے کینسر میں بیرونی اور اندرونی استعمال ھوتی اور کینسر کی خاص الخاص دوا ہے۔
10۔اسٹرس رب۔
30 بائیں جانب کے برسٹ کینسر پر استعمال ھوتی ہے۔
11۔لائیکوپوڈیم۔30۔۔
جب تکلیف دائیں سے بائیں جانب جائے۔4 سے 8 بجے زیاتی۔گرم چیزیں پینے کی خواہش کا پایا جانا۔
12۔سلیشیا 200۔
پکنے والی نرم اور پیپ والی رسولیاں۔
13۔چیمافیلا امبلاٹا۔200۔
 نوجوان لڑکیوں کے برسٹ کینسر میں استعمال ھونے والی خاص دوا ہے۔ بہت زیادہ بڑھے ھوئے پستان کو چھوٹا کرنے میں بھی استعمال ھوتی ہے۔
14۔کاربو سلف۔30۔
یہ دوا کینسر روکنے کے لیئے قابلے استعمال ہے۔کاربو ویجی اور سلفر کی ملی جلی علامات کا پایا جانا۔اور کانوں میں مستقل گھنٹیاں بجنے کا احساس مسلسل پایا جاتا ہے۔
 15۔ کاربو اینیمیلس 30۔
 سرطانی غدودوں کا سوج پتھرکی ماند ھو جانا۔اور مریضہ کا حیض کے بعد بہت کمزوری محسوص کرنا یہاں تک کہ بولا بھی نہ جائے۔۔
اس کے علاوہ بھی برسٹ کینسر کی بہت سی میڈیسن پائی جاتی ہیں لیکن پوسٹ کی طولت کی وجہ سے سب کا تحتیر کرنا مناسب نہی۔البتہ ایک خاص بات ضرور کہنا چاہوں گا کہ جب آپ ایک دوا استعمال کریں اور زہنی علامات میں کمی کے سات اگر کوئی نئی علامت پیدا ھو جائے تو وقتی طور پر اصل دوا کو روک کر پیدا ھونے والی دوا کا انتخاب کر کے دوسری دوا دینی چائیے اور اگر دوا اپنا اثر کرتے کرتی رک جائے تو مزاج کے مطابق کوئی نوسوڈ خاس طور پر میڈرونیم  ہائی ڈوز دے کر  لھر متعلقہ دوا شروع کریں اور درمیان میں ہر ماہ کاسینوسن ہائی ڈوز دو دن کا وقفہ دے کر متعلقہ دوا دیتے رہیں۔۔


🎇🥀🎆🏜️🏝️🌍🌴🐝🌴🌍🏝️🏜️🎆🥀🎇

DEAFNESS Behrapan aur Homeopathy

🎆🥀🎇🌻🏜️🏝️🌍🌴🌍🏝️🏜️🌻🎇🥀🎆

*DEAFNESS بہرہ پن*

*Kali Mur:*
Chronic catarrhal conditio of the middle ear. General remedy for deafness. Very useful inflammation and obstruction of Eustachian Tube.
*کالی میور:*
 کان کا پرانا بہنا۔ بہرہ پن اور کان کی درمیانی نالیوں کو ورم اور رکاوٹ و بندش۔
*Hepar Sulph:*
Discharge of fetid pus from the ears. Deafness after scarlet fever.
*ہیپرسلف:*
 بدبودار پیپ کو اخراج کان سے۔ سرخ بخار کے بعد بہرہ پن۔ 
*Ferrum Picricum:*
Nervous deafness without any changes in blood vessels. Vascular deafness. Deadness before menses. Humming in ears as from telegraph wire. 
*فیرم پکریکم:*
 بہرہ پن اعصابی خرابی کی وجہ سے جس میں خون کو بہاو متاثر نہ ہوا ہو. شریانوں کی خرابی سے بہرہ پن۔ حیض آنے سے پہلے بہرہ پن۔ بھنبھناہٹ یا جھنجھناہٹ سی آوازیں جیسے تار میں سے آتی ہیں۔
*Merc. Dulcis:*
Catarrhal deafness in elderly people and in obstruction of Eustachian tube. Worse in damp weather. Ears troubles of scrofulous children.
*مرکیورس ڈالیکوس:* بوڑھے افراد کا نزلاوی بہرہ پن جس کی وجہ سے کان کی درمیانی نالی متاثر ہوئی ہو۔ مرطوب موسم میں زیادتی۔ خنازیری مزاج کے بچوں کی کان کی بیماریاں۔
**
*Pilocarpinum: (Jaborandi)*
When due to defects in internal cavity of the ear; hearing better in noises as of train. (Use 2x.)
*پلوکارپینم:
 (جبرانڈی)*
 کان میں میل کچرا ہونے کے سبب سننے میں پریشانی، ٹرین کے شور میں سنائی دینا۔ (2x میں استعمال کریں)۔
*Graphites:*
Hearing better in noise. Hardness of hearing; dryness of the internal ear > by the motion of a carriage.
*گریفائٹس:*
 شور و غل میں بہتر سنائی دے۔ سننے میں دقت؛ کانوں میں خشکی کے ساتھ جس میں کمی ہو سواری سے۔
*Mezereum:*
After eczema in the ear or when due to chronic catarrh; may be due to obstruction of Eustachian tube; drum retracted or scarred. Thickening of membrane tympani. Give 30 potency before each meal. When deafness is due to suppression of eczema give 30 potency once daily early in the morning on empty stomach.
*میزیرئم:
 ایکزیما کے بعد، یا دائمی نزلہ زکام، یا کان کی درمیانی نالی کا ورم، ڈھول کو سکڑجانا یا زخمی ہونا۔ کان کے ڈھول کی جھلی کو موٹا ہونا۔(ہر کھانے سے پہلے 30طاقت میں دیں۔) ایکزیما(چنبل) کے دب جانے سے بہرہ پن۔(ایک خوراک 30 طاقت میں روزانہ صبح نہارمنہ خالی پیٹ۔)
*Pulsatilla:*
Hearing difficult due to cold or following measles or scarlet fever. Worse in damp weather. Obstruction of the Eustachian tube on account of catarrh. Abuse of quinine. Thick, bland discharge; offensive odor. External ear swollen and red.
*پلساٹیلا:*
 سننے میں مشکل زکام کی وجہ سے یا لال بخار یا خسرہ کا درست علاج نہ ہونے پر۔ کان کی درمیانی نالی کا زکام. کونین کا بےجااستعمال۔ گاڑھا، لیسدار؛ بدبودار، اخراج۔ بیرونی کان اور کان کی نالی سرخ و متورم۔
**
*Iodium:*
Deafness due to obstruction of Eustachian tube with hoarseness and pain in larynx.
*آئیوڈئم:*
 گلے میں درد اور آواز کے بند ہونے کی وجہ سے کان کی درمیانی نالی میں ورم و رکاوٹ کے سبب بہرہ پن۔
*Baryta Carb:*
Hardness of hearing and also cracking noises.
*برائٹا کارب:*
 کانوں کا بہرہ پن چٹکنے، یا کڑکن جیسی آوازیں۔
*Mephites:*
Deafness chronic or from birth is cured by this remedy. Start treatment with 30 potency and go higher. It should be given a long trial say for six months or a year. A dose of Tuberculinum 200 should be given every month as an intercurrent remedy. No other medicine is to be given two days before and after. 
*(RAI BAHADUR DR. BISHAMBAR DAS.)*
*میفائٹس:*
 بہرہ پن جو کہ پیدائیشی ہو۔
ٹیوبرکیولینم 200 ہر ماہ ایک خوراک سے علاج شروع کریں انٹرکیورینٹ دوا کے طور پر، اس کے کھلانے سے دو دن پہلے اور دو دن بعد کوئی دوا نہیں دینی۔ اس کے ساتھ میفائٹس 30 اور اونچی طاقتوں میں کھلائیں، لمبے عرصہ 6 ماہ سے سال تک۔ *(رائے بہادر ڈاکٹربشمبرداس
)
*
*Verbascum:*
Deafness due to obstruction in the ear. Feeling as if there was a covering on the ear.
*وربیسکم:*
 بہرہ پن کانوں کی بندش کی وجہ سے۔ ایسا احساس ہو کہ کان ڈھکے ہوئے ہیں
**
*Causticum:*
Deafness due to paralysis of auditory nerve.
*کاسٹیکم:*
 بہرہ پن کان کے اعصاب کے فالج کی وجہ سے۔
*Mag. Carb:*
Deafness; comes suddenly and varies. Diminished hearing.
*مگنیشیاکارب:*
 بہرہ پن جو یکایک ظاہر ہو اور بڑھتا جائے۔ کم سنائی دینا۔ 
*Medorrhinum:*
Nearly total deafness of both the ears. Partial or transient deafness. Feeling as if a worm crawls in the right ear and is boring the interior wall of auditory canal.
*میڈھورینم:*
 مکمل بہرہ پن دونوں کانوں کا۔ جزوقتی یا عارضی بہرہ پن۔ دائیں کان میں رگڑنے، کھسکنے، سوراخ کرنے کا سا احساس جو اندرونی کان کی نالیوں میں ہو۔ 
*Salicylic Acid:*
Deafness with noises in ears with auditory nerve vertigo.
*سیلی سلیکم ایسڈ:*
 کان کے درمیانی عصب سماعت میں شور اور چکر کے ساتھ بہرہ پن۔
*Phosphorus:*
Hearing difficult, especially for human voice. Deafness.
*فاسفورس:*
 سننے میں مشکل، خصوصا انسانی آوازیں۔ بہرہ پن۔
*Chenopodium Anth:*
Hearing better for high-pitched. Hears human voice best when riding in a street car or noisy auto. Cannot hear in a quiet drawing room.
*چینوپوڈیم:*
 بہت اونچی آوازیں سن سکے۔ شوروغل میں اور گاڑیوں کی آوازوں میں انسانی آواز آسانی سے سن سکے۔ بہرہ پن، سنائی نہ دینا بند کمرے میں۔ 
**
*Lobelia Infl:*
Deafness due to suppressed discharges or eczema. Shooting pain from throat to ear.
*لوبیلیا انفلاٹا:*
 رطوبتوں یا اکوتہ کے دب جانے سے پیداشدہ بہرہ پن۔ گولی لگنے سا درد حلق سے کانوں تک۔
*Veratrum alb:*
Deafness, as from obstruction in ear.
*وریڑم البم:*
 بہرہ پن، کسی رکاوٹ کے سبب۔
*Viola odorata:*
Discharges of both ears with deafness, disappeared after one dose of Ø.(External use.)
*وائی اولا اوڈراٹا:*
 دونوں کانوں سے اخراج کے ساتھ بہرہ پن، مدرٹنکچر کی ایک خوراک سے ہمیشہ کے لئے کان بہنا بند۔
(بیرونی استعمال)

*NOISES (TINNITUS VOICE)*
*کانوں میں مختلف قسم کی آوازیں اور شور
*
*Kali Mur:*
Head remedy of different ears noices, cracking noises on blowing noice, or swallowing nose.
*کالی میور:*
 کانوں میں مختلف قسم کی آوازوں کی اہم دوا ہے، کڑکنے کی آوازیں، نگلنے، گڑگڑاہٹکی سی آوازیں۔
*Nat. Sulph:*
Ringing of bells in the ear, Tinkling of Ears.
*نیٹرم سلف:*
 کانوں میں گھنٹیاں بجنے کی آوازیں، کانوں میں جھنجھناہٹ و سنسناہٹ۔
*Kali Iod:*
Singing and hissing in the ears as of rain on roof or river sweeping by.
*کالی آئیوڈ:*
 کانوں میں ایسی آوازیں آنا جیسے، بارش کے برسنے پر، دریا کے بہنے پر آتی ہیں۔
*Kali Sulph:*
Noices; cracking noices, blowing noicws or swallowing noices.
**
*کالی سلف:*
 کانوں میں آوازیں؛ کڑکنے کی، کڑچنے کی, نگنے کی سی۔
*Baryta Mur:*
Whizzing and buzzing. Noises in the ears when chewing and swallowing, or sneezing.
*برایٹا میور:*
 کانوں میں سنسناہٹ اور بھنبھناہٹ سی آوازیں۔ نگلتے وقت، چباتے وقت، اور چھینک آنے پر آوازیں۔
*Petroleum:*
Noises; ringing and cracking.
*پیٹرولیم:*
 آوازیں؛ کڑکڑاہٹ، اور گونج 
*Ferrum Met:*
Buzzing sound in right ear. Sensitive to noise.
*فیرم میٹیلیکم:*
 گونج کی آواز داہنے کان میں۔ آوازوں سے ذکی الحسی۔
*Veratrum Alb:*
Noises before menses. Humming, with sensitiveness to noise. Roaring in ears, esp. When rising from a seat.
*وریڑم البم:*
 حیض سے پہلے کانوں میں شور۔ بھنبھناہٹ، شور سے حساسیت۔ مسلسل زور دار آوازیں، خاض کو جب اپنی جگہ سے ہلے۔
*Ledum Pal:*
Noises in the ear like ringing of bells or like a storm of wind. Roaring in the ears, as fromwind.
*لیڈم پال:*
 کانوں میں گرجن آندھی طوفان جیسی مسلسل آوازیں۔ 
*Alumina:*
Crackling noises and buzzing in the ears, Whistling, chiefly when chewing, but also on swallowing.
*الیومنا:*
 کانوں میں بھنبھناہٹ، گرجن، گڑکن اور سیٹی بجنےکی سی آوازیں، خصوصا جب چبائے یا نگلے۔
**
*Aloe:*
Sudden explosion and clashing in left ear just before going into bed as from breaking of glass; the clink of the glass was heard at the bottom of the head and extended thence towards right ear.
*ایلوز:*
 یکایک بائیں کان میں دھماکہ اور ٹکراؤ کی آوازیں بستر پر جانے سے پہلے، جیسے کانچ ٹوٹتا ہے؛ کانچ کی جھنکار دماغ کی گہرائی تک سنی جائے جو پھیلے اس جگہ سے دائیں کان تک۔
*Nitric Acid:*
Roaring in ears. Cracking when chewing.
*نائٹریکم ایسیڈم:*
 کانوں میں مسلسل گرجن۔ چباتے وقت کانوں میں کڑکن۔
*Mancinella:*
Feels as if ears are closed. Ringing, roaring, drumming noise۔
*مین سی نیلا:*
 کان بند ہونے کا احساس۔ مسلسل گونج، گرجن، ڈھول کی آوازیں۔
*Muriaticum Acidum:*
Whizzing noises in ears.
*میوریٹیکم ایسیڈم:*
 سرسرانے، سنناٹے کی سی آوازیں کونوں میں۔
*Graphites:*
Whistling in the ears. Cracking or noise in the ears when moving the jaw.
*گریفائیٹس:*
 سیٹی کی آواز کانوں میں۔ کڑکن، گرجن اور شور کی آوازیں کانوں میں جب جبڑا چلائے۔
*Baryta Carb:*
Reverberation of noises when blowing nose. Cracking noises with hardness of hearing. Tinnitus of old ageds
*برائٹا کارب:*
 گونج جب ناک سے زوردار جھینکے۔ کانوں میں کڑکڑ کے ساتھ سننے میں دقت۔ عمررسیدہ افراد کے کانوں میں آوازیں۔
*Cannabis Indica:*
Noises in ears. Ringing and buzzing in the ears, like boiling water. Periodical singing sound in the ears.
*کینابس انڈیکا:*
 کانوں میں شور۔ گھنٹہ بجنے اور بھنبھناہٹ کی آوازیں، جیسے ابلتا پانی ہو۔ کبھی کبھی گانے کی آوازیں۔
*
*Causticum:*
Words spoken and steps re-echo in the ears. Tinkling in the ears. Loud resounding noisesin the ears, with the hardness of hearing. Rumbling and buzzing, rolling and murmuring in the ears.
*کاسٹیکم:*
 الفاظ اور قدموں کی چاپ کانوں میں گونجے۔ کانوں میں ٹھنٹھناہٹ اور جھنجھناہٹ۔ کانوں میں گونج اور شور۔ گڑگڑاھٹ، گرجن، جھولنا و سرسراہٹ کانوں میں۔ 
*Lycopodium:*
Humming and roaring with hardness of hearing; every noise causes peculiar echo in ear.
*لائیکوپوڈیم:* 
بھنبھناہٹ اور گونج کے ساتھ سننے می دقت۔ ہر آواز کانوں میں گونجے بازگشت پیدا کرے۔
*Phosphorus:*
Re-echoing of sound. Murmuring, Buzzing, Roaring, ringing, in the ears.
*فاسفورس:*
 کانوں میں آواز کا گونجنا، بازگشت۔ کانوں میں گرجن، گھنٹہ کی آوازیں، سرسراہٹ، بھنبھناہٹ۔
*Platina:*
Gnawing tingling in ears. Roaring, whizzing, and ringing in ears.
*پلاٹینا:*
 کترنے کی سی سرسراہٹ۔ کانوں میں گرج، گڑگڑاہٹ، سنسناہٹ، جھنجھناہٹ۔ 
*Ambra gra:*
Roaring and whistling in the ears.
*امبراگریسیا:* 
کانوں میں گرج و سیٹی کی آوازیں۔
*Nux vomica:*
Ringing, roaring and hissing in ears. Humming in ears. Sighing, whistling, buzzing, and tinkling in ears, or cracking when masticating. Words sound loudly in the ears of the speaker.
*نکس وامیکا:*
 کانوں میں گھنٹہ بجنے، گرجنے، اور پھنکارنے کی آوازیں۔ بھنبھناھٹ کانوں میں۔ سانس لینے، سیٹی بجنے، بھنبھناھٹ، سنسناھٹ کی آوازیں۔ اونچی آوازیں کانوں کے پردے پر گونج پیدا کریں۔
*Petrollium:*
Noise unbearable, especially from several people talking togather. Ringing, and Cracking in the ears.
*پیٹرولیم:* 
آواز کا برداشت نہ ہو، خصوصا جب بہت سارے لوگ آپس میں باتیں کررہے ہوں۔ کانوں گونجیں اور کڑکڑائیں۔
**

🎆🥀🎇🌻🏜️🏝️🌍🌴🌍🏝️🏜️🌻🎇🥀🎆

ہفتہ، 12 جنوری، 2019

BLOOD PRESSURE Kia Hy? Alamaat, Wajoohaat aur Elaaj

🎆🥀🎇🌻🌷🏜️🏝️🌍🏝️🏜️🌷🌻🎇🥀🎆

ہائی بلڈ پریشر لو بلڈپریشر  کیا ہے ؟ 
علامات و وجوہات اور علاج

جب آپ کا دل دھڑکتا ہے تو خون آپ کے جسم میں گردش کرتا ہے اور اسے مطلوب توانائی اور آکسیجن مہیا کرتا ہے۔ خون گردش کے دوران نسوں کی دیواروں پر دباؤ ڈالتا ہے۔ اس دباؤ کو ہی بلڈ پریشر کہا جاتا ہے۔ بلڈ پریشر کو جاننے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اس کی پیمائش کی جائے۔ جب BP کی پیمائش ہوتی ہے تو اسے دو اعداد میں لکھا ہے مثلا HB 120/80mm یا 80 نیچے اور 120 اوپر۔

ہائی بلڈ پریشر

اگر آپ کا BP 90 اوپر اور 140 یا اس سے زیادہ ہو اور یہ کیفیت کئی ہفتوں تک برقرار رہے تو آپ کو ہائی BP ہوسکتا ہے یا اگر دونوں میں سے ایک عدد بھی زیادہ ہو تو آپ کو ہائیBP ہوسکتا ہے۔ HBP سے آپ اپنے آپ کو بیمار تو محسوس نہیں کریں گے لیکن یہ صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔ اگر اس کو کم نہ کریں تو یہ دل، خون کی نسوں اور دوسرے اعضاء کو برباد کرسکتا ہے۔ یہ آپ کی صحت کے لئے سنگین مسائل پیدا کرسکتا ہے۔

اگر آپ کو ذیابیطس ہو تو ہائی BP آپ کے دل اور خون کی نسوں کو اور بھی زیادہ برباد کرسکتا ہے۔ اس لئے آپ کو چاہئے کہ اپنا  BP 80 نیچے اور 130 اوپر سے کم رکھیں۔
HBP کس طرح جسم کے حصوں کو متاثر کرتا ہے؟
دل: HBP دل کے دوروں کا ایک بڑا سبب ہے۔ دل کا دورہ اس وقت پڑتا ہے جب آپ کے دل کو خون پہنچانے والی نسیں بند ہوجاتی ہیں یا پھٹ جاتی ہیں۔ HBP کے سبب دل کی دھڑکن بن ہوسکتی ہے یا دل پھیل کر بڑا ہوسکتا ہے۔
گردے:HBP  گردوں کو خون سپلائی کرنے والی نسوں کو برباد کرکے گردوں کی بیماریاں پیدا کرسکتا ہے۔
دماغ: HBP فالج کا بھی ایک بڑا سبب ہے۔ فالج اس وقت لاحق ہوتا ہے جب آپ کے دماغ کو خون پہنچانے والی نسیں بند ہوجاتی ہیں۔
پیر: HBP آپ کے پیروں کی خون کی نسوں کو تنگ کردیتا ہے جس سے ان میں خون کا بہائو مشکل ہوجاتا ہے اس کی وجہ سے چلنے میں تکلیف ہوتی ہے۔
HBPکی علامات: عام طور پرHBP کی کوئی خاص علامات نہیں ہوتی ہے۔ اس لئے اسے Silent Killer یعنی خاموش قاتل کہتے ہیں۔ بعض اوقات سالوں کسی کو یہ بیماری رہتی ہے لیکن اسے خود احساس نہیں ہوتا۔ پھر بھی اگر مندرجہ ذیل حالتیں محسوس ہوں تو آپ کو اپنا معائنہ کروانا ضروری ہے۔

٭ سر درد٭ چکر آنا ٭ آنکھوں کو دھندلا پن محسوس ہونا ٭ قے ٭ سانس آنے میں تکلیف ہو ٭تھکن محسوس ہو

HBP کی دوائیں: اپنی خوراک میں تبدیلی اور اپنے آپ کو زیادہ سرگرم عمل بنانے کے ذریعے آپ اپنے BP کو حقیقی معنوں میں کنٹرول کرسکتے ہیں لیکن محض یہ چیزیں BP کو کم کرنے کے لئے کافی نہیں ہیں۔ BP کو مزید کم کرنے کے لئے آپ کو دوائوں کی ضرورت ہوگی۔
HBPکے لئے بہت سی ادویات دستیاب ہیں۔ آپ کو موزوں دوا کے انتخاب میں ڈاکٹر مددگار ثابت ہوں گے۔ ہر شخص کا مزاج جداگانہ ہوتا ہے۔ اس لئے محض دوائیں خاص لوگوں کے مزاج کے لئے زیادہ مفید ہوتی ہے۔ ہوسکتا ہے جو دوا آپ کے دوست یا عزیز کو راس آئے، وہ آپ کے لئے مفید نہ ہو۔
LOW بلڈ پریشر: جب انسان کا سسٹولک دباؤ (Systolic Pressure) نارمل حد سے کم ہوجاتا ہے تو BP گر جاتا ہے اور جب BP گرجاتا ہے تو خون جسم کے وائٹل آرگنز  (Vital Organs) مثلا دل، دماغ اور گردے کو مناسب مقدار میں سپلائی نہیں ہوتا ہے۔ اسے B.P. Low کہتے ہیں۔

LBP کی علامات

1۔ مریض کو سستی اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔
2۔ نبض کی رفتار سست ہوجاتی ہے۔
3۔ متلی اور بے چینی کی صورت حال پیش آتی ہے۔
4۔ تھکاوٹ اور گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے۔
5۔ ہلکا ہلکا سر درد اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے۔

وجوہات

1۔ جب شوگر کے مریض کا مرض شدت اختیار کرجائے تو بلڈ پریشر خطرناک حد تک گر جاتا ہے۔
2۔ اینٹی ایزائٹی (Anti-Anxiety) ادویات کے استعمال سے بھی بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے۔ کیونکہ یہ ادویات نروس سسٹم کو بری طرح متاثر کرتی ہیں جس سے خون پورے جسم کے اعضاء کو مناسب مقدار میں نہیں ملتا۔
3۔ بعض گردوں کے مریض پیشاب آور ادویات کا استعمال زیادہ کرتے ہیں جس سے پانی کی کمی ہونے سے BP گرجاتا ہے۔
علاوہ ازیں عام جسمانی کمزوری اور دیگر کئی بیماریاں LBP کا سبب بنتی ہے۔ LBP کے علاج کے لئے سب سے پہلے BP کے کم ہونے کی وجہ معلوم کریں پھر اس کے مطابق علاج کریں۔
٭LBP کا عام بہترین حل یہ ہے کہ سادہ پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ خصوصا Dehydration کی صورت میں زیادہ استعمال کریں۔ پانی میں قدرے نمک ڈال لیا جائے تو بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
٭ وٹامنز اور نمکیات کے علاوہ پروٹین سے بھرپور غذا کو ترجیح دیں۔ اس سے BP کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔
٭ شدید بیماری کی صورت میں ورید کے ذریعے فلوئیڈ (Fluid) دینا موثر ثابت ہوتا ہے۔
٭ سگریٹ نوشی ترک کردیں کیونکہ تمباکو میں موجود نکوٹین نہ صرف دل اور دوران خون کو متاثر کرتی ہے بلکہ اعصابی نظام بھی بے ترتیبی کا شکار ہوجاتا ہے۔

صحت مند خوراک اور BP

نمک: نمک کا بہت زیادہ استعمال آپ کے BP کو بڑھاتا ہے۔ بالغ افراد کو ہر روز 6 گرام سے زیادہ نمک نہیں کھانا چاہئے۔ خریداری کرتے وقت لیبل کو غور سے پڑھیں۔ انہی چیزوں کو خریدیں جن میں نمک کی مقدار کم ہو۔
پھل اور سبزیاں: پھلوں اور سبزیوں میں پوٹاشیم ہوتا ہے جوBP کو کم کرنے میں معاون ہوتا ہے۔ بالغ افراد کو ہر روز پھلوں اور سبزیوں کا بھی استعمال کرنا چاہئے۔
چکنائی: زیادہ چکنائی والی غذائوں کے کھانے سے آپ موٹے ہوتے ہیں۔ جس سے آپ کا BP بڑھتا ہے۔ چکنائی والی غذائیں آپ کے کولیسٹرول کی سطحوں میں بھی اضافہ کرتی ہیں جن سے دورہ قلب یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ زیتون کا تیل، سورج مکھی کا تیل بہتر ہے لیکن اس کو بھی کم مقدار میں استعمال کرنے کی کوشش کریں۔
وزن: اگر آپ کا وزن کم ہے تو آپ کے لئے BP کو کم کرنے میں معاون ہوگا۔ اس سے دل، جسم، دونوں صحت مند رہیں گے۔ وزن کم کرنے کا مطلب خوراک سے پرہیز ہرگز نہیں ہے۔ اس کا مطلب آپ کی طرز زندگی میں وہ چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہیں جنہیں آپ لاسکتے ہیں۔
تمباکو نوشی: تمباکو نوشی امراض دل اور فالج کا بڑا سبب ہے۔ تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کی نسبت تمباکو نوشوں کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ دوگنا ہوتا ہے۔ تمباکو چبانا اور نسوار لینا اسی طرح خطرناک ہے۔
آب زم زم اور بلڈ پریشر: جب حجاج کرام حج کے دوران آب زم زم کا استعمال شروع کرتے ہیں تو اس دوران آب زم زم کی برکت سے بلڈ پریشر کے کسی بھی مریض کو کسی بھی قسم کی دوائی کی ضرورت نہیں پڑتی۔ حرم شریف میں جگہ جگہ ٹھنڈا پانی مہیا کرنے والے کولر نصب ہیں جن سے زائرین ٹھنڈا زم زم بلا روک ٹوک پی سکتے ہیں۔ اس لئے نبی اکرمﷺ کا ارشاد میں لکھنا چاہتی ہوں کہ

’’آب زم زم کا پانی جس غرض سے بھی پیا جائے مفید ہے‘‘ (ابن ماج
)

ہائی بلڈ پریشر کیلئے وظیفہ

وَشِفَاءً لِمَاْ فِی الصُّدُوْرِ

فضیلت: ہائی بلڈ پریشر کے مریض کو یہ دعا سو مرتبہ پانی پر دم کرکے اس پانی کو صبح، دوپہر اور شام تین مرتبہ دن میں پلائیں۔ ساٹھ دن تک یہ عمل جاری رکھیں۔ ان شاء اﷲ شفا ہوگی۔
لو بلڈ پریشر میں خون کے دباؤ میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ زیریں فشارِ خون میں کمی بھی بعض اوقات موت کا باعث بن جایا کرتی ہے۔ جب بلڈ پریشر ضروری سطح سے نیچے گرتا ہے، تو اس کی رسد دماغ کی طرف کم ہونے لگتی ہے۔ دماغ کی طرف خون کی رسد کم ہونے سے مطلوبہ آکسیجن کی مقدار میں تعطل پیدا ہو جاتا ہے۔

یاد رہے اگر دماغ چند سیکنڈ تک آکسیجن سے محروم ہو جائے تو بے ہوشی طاری ہو جاتی ہے اور اگر یہ محرومی منٹوں میں بدل جائے تو دماغ مردہ ہو جاتا ہے۔ دماغ چوں کہ پورے جسمِ انسانی کے افعال کنٹرول کرتا ہے یوں پورا جسم ہی موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

لو بلڈ پریشر میں مبتلا افرادسب سے پہلے تو اپنا Lipid profile چیک کروائیں۔ مفید اور نقصان دہ کولیسٹرول کے تناسب کا جائزہ لیں۔کسی ماہر معالج سے مشورہ کریں اور اس کی ہدایات پرعمل پیرا ہوں۔ خون گاڑھا ہونے کا مطلب صرف بلڈ پریشر ہائی ہونا ہی نہیں ہوتا بلکہ خون گاڑھا ہونے کی صورت میں بلڈ پریشر لو بھی ہوا کرتا ہے۔

علاوہ ازیں بلڈ پریشر لو ہونے کی ایک عام وجہ غذائی کمی،خون میں آئرن کی مطلوبہ مقدار کا نہ ہونا اور بوجوہ خون کا بہہ جانا بھی ہوسکتا ہے۔ بطورِ گھریلو علاج اور احتیاط آپ توانائی سے بھرپور لیکن چکنائی سے پاک غذاؤں کا استعمال فوری شروع کر دیں۔ میڈیکل پامسٹری کی رو سے بلڈپریشر ہائی یا لو میں مبتلا افراد اگر اپنے دائیں ہاتھ کی رنگ فنگر میں سنگِ یشب یا لاجورد کو بطورِ نگینہ پہن لیں تو مرض کی کئی ایک پیچیدگیوں سے نجات حاصل ہو سکتی ہے۔

سنگِ یشب کا سب سے چھوٹا پیدا یہ ہے کہ جب تک یہ بدن کو چھوتا رہے گا دل کے دورے اور برین ہیمریج سے حفاظت رہے گی۔ سنگ لاجورد طبیعت میں اطمینان، ٹھہراؤ پیدا کرتا اور گھبراہٹ و بے چینی سے سے نجات دلانے کا قدرتی سبب بنتا ہے۔ ایسی تمام غذائیں جو کولیسٹرول پیدا کرنے اور خون کو گاڑھا بنانے کا سبب بنتی ہوں، انہیں فوراً ترک کر دینا چا ہیے۔ علاوہ ازیں جسم میں کولیسٹرول کی اضافی مقدار کو گھٹانے اور خون پتلا کرنے کے اسباب اختیار کرنے چاہیے۔ کولیسٹرول کم کرنے میں لہسن کا کوئی ثانی نہیں ہو سکتا۔

اب تو ایلوپیتھی طریقہ علاج والے سمجھدار پریکٹشنرز بھی مریضوں کو لہسن کے استعمال کی ترغیب دینے لگے ہیں۔ کالی مرچ بھی خون پتلا کرتی ہے، اسے بطورِ چٹنی بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مرچ سیاہ، ادرک، پودینہ، لہسن اور سبز دھنیا کی مناسب مقدار کو باہم پیسٹ بنا کر رکھیں۔ بوقتِ طعام دہی ملا کر بطورِ چٹنی استعمال کریں۔ پیاز، چقندر اور ٹماٹر کو بطورِ سلاد دن میں ایک بار ضرور کھائیں۔ خوردنی نمک کا استعمال بھی کم سے کم کیا جائے کیوں کہ بظاہر تو نمک بلڈ پریشر کو ہائی کرتا ہے لیکن یہ خون کی شریانوں کو سخت اور تنگ کرنے کا سبب بھی بنتا ہے۔

گوشت، انڈا، کلیجی، چکنائی، تلی ہوئی غذائیں، مکھن، گھی، پنیر بالائی ملا دودھ اور بیکری مصنوعات و کولا مشروبات سے مکمل اجتناب برتیں، سگریٹ و چائے نوشی ترک کردی جائے، سہل پسند زندگی کو خیر باد کہہ دیں، صبح کی سیر کو معمول میں شامل کریں، مثبت سوچ اپنائیں،حسد ،کینہ ،بغض ،بخل ،غصہ او ر نفرت و انتقام کے جذبات سے بھی دور رہیں۔ خوش رہیں اور دوسروں کو خوش رکھیں۔انشاء اللہ لو بلڈ پریشر سے چھٹکارا مل جائے گا اور تن درستی و توانائی آپ کے قدم چومے گی۔

🎆🥀🎇🌻🌷🏜️🏝️🌍🏝️🏜️🌷🌻🎇🥀🎆