صفحات

جمعرات، 28 مارچ، 2019

Kuch Alamaat aur Homeopathy Adwiaat

🎇🎄🌻🌹🎆🎋🥀😎🥀🎋🎆🌹🌻🎄🎇


#آنکهوں پر بوجھ ہو تو جیلسیمیم 
سوسائٹی میں دلچسپی نہیں تو سیپیا
جاگنے پر مزاج میں چستی ہو تو اوپیم
پیاس کے بغیر منہ میں خشکی ہو تو نکس ماسکاٹا 
کولڈ ڈرنکس کی خواہش ہو تو ایسڈ فاس
دل میں جدائی کا دکھ ہو تو  اگنیشیا 
متلی ہو تو تو ایپیکاک
سورج کی روشنی سے الرجی ہو تو نیٹرم کارب
انہضام کے ساتھ UTI ہو تو لائیکوپوڈیم 
سورج کی گرمی سے زیادتی ہو تو  گلونائن اور سلفر
انا پرستی ہو تو  اورم میٹ 
غرور ہو تو  پلاٹینا 
نفاست پسند ہو تو  آرسینکم

🎇🎄🌻🌹🎆🎋🥀😎🥀🎋🎆🌹🌻🎄🎇

ABORTION, & Homeopathy Elaaj

🎇🎄🌻🌹🎆🎋🥀😎🥀🎋🎆🌹🌻🎄🎇

A B O R T I O N

Waqt se pahile bachche ka khatam. Ya destroy ho jana 
Duniya ki koyi bhi Dawa aise bachche ko Phir se Waise hi jindagi nahin de sakti par homoeopathic dawaon se aisa hone ko roka ja sakta. 
hai 

Aconite. Nap. 200. 

Darr ke mare abortion. 
(Threatened abortion. due to fear and excitement) 
Har. 15 Minutes ke baad repeat Karen 

VIBURNUM. PRUN Q tds 
VIBURNUM. Op.     Q. tds

Kisi bhi Mahine main abortion. Hone ka Darr. Yeh accident Aur galat dawa ki waja se (due to 
Drugging)  hone wale abortion ko rokti hai

CROCUS SATIVUS Q. tds 

Pahile Mahine main abortion hone ka Darr 
Isme Khoon kala Aur chip chipa (blood dark and stringy)  aata hai 

KALIUM CARB. 200 or 1 M

Dusre Mahine main abortion ka khatra 
Jab Hamesha. 2nd and 3rd Mahine main abortion ho jati ho. Isme Khoon gehra lal Aur jama hota hai. (blood is dark red and clotted) 

SABINA. 30 

 Aksar Pahile. 2 or 3. Mahine main abortion hone ka khatra hona 
Khoon gehre lal rang ka clotted hona. Isme Dard kamar ke pichche se shuru hokar pait ke nichche tak jata hai 

ACID NITRIC. 30. Or. 200 

 4 -5 Mahine main abortion ho jana

SECALE. COR. 30. tds 

About 3 rd. Month main abortion hona. 
Kale rang ka patla Khoon aana 
Aurat ka kamjor hona 
Khoon ki kami hona 
(feeble and anemic women) 
 

SEPIA. 200 

 PanchVe  Mahine. main abortion hona. ( abortion in 5 months)  Is dawa ko har teesre din den. (repeat after every 3rd day) 

SEPIA. 1M

Satven Mahine main abortion hona (abortion in seven months) 

OPIUM. 200. or. 1M

Abortion after 7 months 
Saat Mahine ke baad abortion hona 

BELLADONNA. 30 

Teesre Mahine main abortion hone ka Darr 
Bahut jayda Khoon ka aana 
Kamar Aur sar main Dard hona kabhi kabhi poore jism main jor ka Dard hona 

BAPTISIA. tds

Mental depression. Dukh 
Bukhar preshani ki waja se miscarriage ka Darr 

PULSATILLA. NIG. tds 

Labour pain hona Aur kala Khoon aana 
Khoon ka rukna Aur Phir jor se bahna. Phir rukna Aur Phir jor se bahna 

CIMICIFUGA 

Yeh habitual abortion rokne ki jabardast dawa hai 
Pait main bachche ka Idhar
Udhar hilna 

ALETRIS. FAR Q. bd

Aam tor pe abortion ho jana 
Aurat ka kamjor hona Aur Khoon ki kami hona 

CROTALUS. HOR 200. od

Kisi septic bimari ya blood poisoning ki waja se miscarriage ka khatra 
Kale rang ke Khoon ka aana 

APIS MEL.  bd 

Pahile se teesre Mahine main abortion 

IPECACUANHA. Q 1-3 days 

Lagatar gehre lal rang ke Khoon ka behna 
Pait main jor ka darad Aur Dil ka ghabhrana 

HELONIAS. Q. (1-3. days) tds 

5-10. Drops Adhe Adhe ghante baad 
(5-10 drops every half an hour)  agar abortion ka Darr Thakkan Aur irritation ki waja se hona 

SYPHILINUM.  1 M hs 

Abortion due to syphilis 

THUJA. OCC.  1 M

Agar aurat ko gonorrhoea ho ya family main gonorrhoea ho Aur Iski waja se abortion ka khatra ho 

THYREOIDINUM. 1 M hs 

Agar thyroid ki waja se abortion ka Darr ho 
Yeh dheere dheere bahne wale Khoon ko bhi rokti hai 

TRILLIUM. PEND 3X QID 
FICUS IND. Q tds 
Yeh dawa abortion main bahne wale Khoon ko rokti hai 
Very effective in checking bleeding of abortion 

ARNICA 

Chot ki waja se abortion ka khatra 

IGNATIA 

Hamesha udas rehna. Thandi sans lena Dukh rehna preshan rehna Aur is waja se abortion ka Darr 

CHINA 

Pregnancy main Khoon niklna Sir main chakkar aana. Ankho ke aage. andhera a
ana neend na aana aise main Yeh dawa abortion ko rokti hai 

PYROGENIUM. 200. hs 
Repeat after one week 

Yeh dawa abortion ke after effects ko theek karti hai jaise Fever. Diarrhea etc 

CHAMOMILA

Yeh dawa nervous Aur mental excitement. Ki waja se hone wale abortion ko rokti hai 

CAULOPHYLLUM 

Yeh habitual abortion ko rokti hai. Bachchedani (uterus) ka kamjor hone ki waja se abortion hona 
Yeh dawa false labour pain ko theek karti hai Aur is waja se hone wale abortion ko rokti hai 
Very much useful in false labour pain and prevents abortion 
Yeh dawa Viburnum prun jaise kam karti hai

🎇🎄🌻🌹🎆🎋🥀😎🥀🎋🎆🌹🌻🎄🎇

Hamal & Zichgi aur Homeopathy Adwiaat

🎇🎄✨🎆🎋🥀🏝️😎🏝️🥀🎋🎆✨🎄🎇

حمل اور زچگی

مندرجہ ذیل دوائیں جو دوران زچگی کام آ سکتی ہیں۔

🌴 کالو فائیلم:
یہ دوا، اگر دن پورے ہوں گے اور بچہ پیڑو میں نہ اترا ہو چند گھنٹوں میں اسے نیچے اتار دے گی اور دردیں شروع کر دے گی ۔ اور اگر بچے کے پیدا ہونے میں کچھ دن باقی ہیں تمام حالات درست کر دے گی اور یہ بتلا دے گی کہ بچہ کے پیدا ہونے میں کافی دن باقی ہیں ۔
درد کمر سے شروع ہو کر ناف پر پہنچ کر لرزہ کی شکل میں ختم ہو جائیں ۔ منہ سخت ہو ۔6, CM
پیڑو کی ہڈیاں سخت ہوں تو کالو فائیلم کی CMطاقت وقتی طور پر کھول دے گی ۔صرف ایک گھنٹہ لگے گا ۔

🌴 اورم میٹ:
اگر دردیں شروع ہیں پانی کی تھیلی پھٹ چکی ہے مگر بچہ نیچے نہیں اترا ۔ایسی حالت میں اورم میٹ جو وقت کالو فائیلم کا ہے وہی اس کا ہے ۔ اس کو اگر کالو فائیلم کے ساتھ باری باری دیا جائے تو بہت جلد درستی ہو جائے گی اور اگر بغیروقت آئے بچہ نیچے آ جائے اوردردیں شروع ہو جائیں تو یہ دوا آدھے گھنٹے کے اندر اندر اس بچہ کو پیڑو سے اوپر کر دے گی ۔ اور اگر وقت آچکا تو یہ مدد کرے گی اور جلد پیدائش کرا دے گی ۔ CMطاقت میں ہر گھنٹہ بعد دیں ۔
درد نہایت تیز بچہ سست ۔ غشی کے دورے ہوں CM, 50M

🌴 اوپیم:
بچہ نیچے آچکا ہے ۔ منہ کھلا ہے ۔ پانی کافی مقدار میں چل رہا ہے اور یہ احتمال کہ سارا پانی بہہ جائے گا۔مگر نہ کوئی دردیں ہیں اور نہ بچہ ہونے کا کوئی امکان ہے ۔ یہ دوا اگر سارا پانی بہہ گیا ہو تو جلد سے جلد بچے کی پیدائش کا وقت قریب لے آئے گی اور دردیں شروع کر کے پیدا کر دے گی ۔ CMسے 200طاقت

🌴 جیلسیمم:
بچہ تو نیچے اتر چکا ہے اور دردیں شروع ہیں ۔ مگر دردیں جھوٹی ہیں ۔ یہ ان دردوں کو بند کر کے حالات کو درست کر دے گی اور اگر وقت بالکل قریب ہو گا تو جھوٹی دردوں کو سچی بنا کر بچہ کی پیدائش کرا دے گی ۔ اس کے دینے سے دردیں زیادہ اور سچی ہو جائیں تو سمجھیں کہ وقت قریب ہے ۔CMطاقت6
درد تیز شدید جھوٹی قسم کے جن سے کوئی فائدہ نہ ہو ۔منہ نرم ہو ۔ لہر کی قسم کا احساس جو رحم سے اٹھ کر حلق تک آئے ۔ سانس میں چند منٹ کے لیے تنگی کر دے ۔CM,6

🌴 بیلا ڈونا :
کسی خاص حادثہ کی وجہ سے بچہ نیچے اتر گیا ہے۔ وقت پورا ہونے میں کچھ دن باقی ہیں ۔ یا پتہ نہیں چلتا کہ وقت قریب ہے ۔ یا بقایا ۔ تو اس کو دے دیں اگر وقت قریب ہو گا تو دردوں کو تیز کر کے منہ نرم کر دے گی ۔ورنہ حالات درست ہو جائیں گے ۔
CM طاقت ہر آدھ گھنٹہ بعد۔
درد شدید تیز ایسا محسوس ہو کہ تمام اعضاء اندام نہانی کے راستے باہر نکل جائیں گے منہ سخت۔6,CM۔

🌴 اپیکاک:
درد ناف سے شروع ہو کر ادھر ادھر پھیل جائیں 6,30.

🌴 ریڈیم:
ہر دوا کے ساتھ بطور امداد دے سکتے ہیں 30.
درجہ دوم اگر وقت زیادہ لگ رہا ہو۔

🌴 جیلسیمم:
منہ کھلا ہو مگر گردن ساری نہ کھلی ہو ۔ دردیں بے نتیجہ ہوں CM.

🌴 کالی فاس :
منہ کھل چکا ہو ۔ مگر مریضہ دردوں سے تھک چکی ہو اور درد نہ لے سکتی ہو ۔CM, 1000.

🌴 اوپیم:
رحم کا منہ کھل چکا ہو ۔ دردیں معمولی یا بالکل نہ ہوں۔CM

🌴 سکیل کار:
دردیں ہوں مگر رحم میں سکڑنے کی طاقت نہ ہو ۔ منہ کھل چکا ہو۔6,CM

🌴 ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓاورم میٹ:
رحم کا منہ کھل چکا ہو۔ دردیں درست ہوں ۔ بچہ ہونے میں دیری۔CM

🌴 اوپیم:
جب بچہ سست ہو CMطاقت۔ اورم میٹ CMریڈیم 30۔دونوں دوائیں مل کر بچے کی پوزیشن درست کرنے میں بہت بہتر ہیں۔ یا اگر بچہ بالکل آڑھا بھی ہو اور پہلے یا دوسرے درجے میں مر جائے ۔یا نکلتے نکلتے مر جائے اور دردیں ختم ہو جائیں ۔اورم میٹ کی ایک خوراک دے کر دس منٹ بعد ریڈیم 30دیں ۔یہ دونوں دوائیں پوزیشن سدرست کر کے پیدائش کرا دیں گی ۔ مردہ بھی ۔آڑہ بھی چھ گھنٹہ میں یہ درست کر دیں گی ۔

🌴 نوٹ:
دونوں درجوں میں پہلے CMطاقت میں تین یا چار خوراک دیں ۔پھر نیچی طاقتوں میں دیں ۔ بہتر یہی ہے کہ CMطاقت جلد جلد دیں۔
ٓٓٓٓٓٓٓ

🎇🎄✨🎆🎋🥀🏝️😎🏝️🥀🎋🎆✨🎄🎇

منگل، 26 مارچ، 2019

Soonghnay ki Hiss, SMELL (DIMINISHED OR LOST)

*SMELL (DIMINISHED OR LOST)*
*سونگھنےکی حس کا کم ہونا یا غائب (ختم ہونا، نہ ہونا)*
*قوت شامہ کی کمی یا فقدان*
*Alumina:*
Sense of smell diminished, fluent coryza. Point of nose cracked, nostrils sore and red, worse by touch. Scabs with thick yellow mucus.
ایلومینا: سونگھنےکی حس کا کم ہونا، بہتازکام، ناک کی نوک پھٹی ہوئی،نتھنے پردرد اور سرخ جن کو چھونے سے زیادتی ہو، ناک میں میل جما ہوا گاڑھا زرد مواد۔

*Aurum Met:*
Loss of smell due to deformity in the nose on account of latent syphilis, chronic catarrh.
آورم میٹ: سونگھنے کی حس کا نہ ہونا بوجہ ناک کا بدگوشت جوکہ پوشیدہ سوزاک کی وجہ سے ہو، دائمی زکام۔
*Argentum Nit:*
Smell diminished in typhoid fever.
ارجنٹم نائیٹریکم: تپ محرکہ کی وجہ سھ سونگنے کی حس کم۔ 
*Mezerium:*
Diminishing of smell with dryness of nose.
مزیئرئم: ناک میں خشکی کے ساتھ سونگھنے کی کمی۔
*Merc. Cor:*
Impairment of smell with sore throat.
مرکیورس کار: حلق میں درد کے ساتھ قوت شامہ میں خلل۔
*Pulsatilla:*
Loss of smell on account of catarrh.
پلساٹیلا: زکام کی وجہ سے قوت شامہ کا نہ ہونا۔
*Natrum Mur:*
This should be tried if Pulsatilla fails in thick mucus.
نیٹرم میور: پلساٹیلا کے فیل ہونے پر لازمی یہ ٹھیک کردیتا ہے۔
*Thuja:*
Sinusitis with bad smelling greenish discharge from nose. Loss of smell and allergic rhinitis (cold).
تھوجا: دائمی زکام کے ساتھ متعفن سبزی مائل کا اخراج ناک سے۔ سونگھنے کی کمی اور ناک کی الرجی۔
+
*Benzoic acid:*
Seems to smell cabbage, dust, or something stinking. Sense of smell diminished. Pressure at root of nose. Pain in bones of nose.
بینزوئکم ایسیڈم: ناک میں گوبھی، مٹی، بدبو کا احساس۔ قوت شامہ میں کمی۔ ناک کی جڑ پر بوجھ۔ ناک کی ہڈی میں درد۔ 
*Kali Iodatum:*
Loss of smell. Sensation as if worm crawling at root of nose. Tip of nose red, swollen, profuse, acrid, hot, watry, thin discharge.
کالی آئوڈیٹم: قوت شامہ کا فقدان۔ ناک کی جڑ میں کسی کیڑے کے رینگنے کا احساس۔ناک کی نوک سرخ، سوجی ہوئی، بکثرت، خراشدار، گرم،پانی جیسا، پتلے مواد کا اخراج۔
*Magnesia Mur:*
Nostrils ulcerated. Nose stoped and fluent. Loss of smell and taste following catarrh.
میگنیشیامیور: نتھنے زخمی۔ ناک کا نہنا اوربند ہونا۔ نزلہ کے بعد سونگھنے اور چکھنے کی قوت کا کم ہوجانا۔
*Anacardium:*
Frequent sneezing. Sense of smell perveeted.
ایناکارڈئم: لگاتار چھینکیں۔ قوت شامہ کا بکل زائل ہوجانا۔ 
*Iodium:*
Sudden violent influenzia. Pain at root of nose and frontal sinus. Tendency to ulceration. Loss of smell.

آئیوڈئم: متعدی زکام جو یکایک شروع ہوجائے۔ ناک کی جڑ میں درد اور سامنے کی ہڈی کا زکام۔ ناک میں زخم بننے کا رجحان۔ سونگھنے کی قوت کا ختم ہونا۔
*Silicea:*
Itching at point of nose. Nasal bone sensitive. Obstructed and loss of smell.
سیلیشیاء: ناک کی نوک پر خارش۔ ناک کی ہڈی نہایت ذکی الحس۔ ناک بند ہونے کے ساتھ قوت شامہ کی کمی۔
*Kali bi cho:*
Pressure and pain at root of nose, and sticking pain in nose. Septum ulcerted; round ulcer. Discharge thick, ropy, greenish yellow. Loss of smell. 
کالی بائی کروم: ناک کی جڑ پر دباؤ اور درد، جیسے کوئی چیز چیر رہی ہے۔ ناک کی درمیانی جھلی کا زخمی ہونا؛ گول زخم۔ سبزی مائل ذرد، ریشہ دار رطوبت کو اخراج۔ سونگھنے کی حس کا ختم ہونا۔
*Lemina min:*
Putrid smell; loss of smell. Pain like a string from nostrils to rae. Nase blocked with polyp.
لیمنا مائینر: سڑی ہوئی بو آئے؛ قوت شامہ کا نہ ہونا۔ ڈنگ لگنے کا سا درد جو ناک کے نتھنوں سے کانوں تک جائے۔ بتوڑی کے سبب ناک کو بند ہونا۔
*Phospho:*
Nose red, swollen, and painfull to touch. Dry and hard scabs in nose. Acute sense of smelling, esp, during headaches, foul imaginary smells. Loss of smell. Polypus in nose, bleeding easily.
فاسفورس: ناک سرخ اور سوجا ہوا، چھونے سے درد کرے۔ خشک اور سخت کھرنڈ ناک میں۔ خوشبو سے ذکی الحسی، خاص کر سر درد میں، ناگوار بو کا تصور۔ قوت شامہ کا نہ ہونا۔ ناک کی بتوڑی، سیلان خون آسانی سے۔ 
**

منگل، 19 مارچ، 2019

Homeopathy Kia Hay? What is Homeopathy?

🎇🎄✨🎆🎋🥀🏝️🌹🏝️🥀🎋🎆✨🎄🎇

ہومیوپیتھی جسے ’علاج بالمثل‘ بھی کہاجاتاہے، ایسا طریقہ علاج ہے جس کی بنیاد اس اصول پر ہے کہ جسم خود ہی اپنی بیماری کا علاج کرسکتاہے۔ اس میں امراض کے علاج کی خاطر قلیل مقدار میں ایسے ادویاتی نسخے استعمال کیے جاتے ہیں جن کا زیادہ مقدار میں استعمال عام افراد میں وہی مرض پیدا کرتا ہے جس کے علاج کے لیے وہ نسخہ ہو، اسی لیے اس کو ’علاج مثل‘کہا جاتا ہے۔

آزاد دائرۃ المعارف کی تعریف کے مطابق ہومیوپیتھک ایک ایسا طریقہ علاج  ہے جو مریض کو کلی شفا دیتا ہے۔ ہومیوپیتھی کے موجد کا نام ڈاکٹر ہانیمن ہے انھوں نے لاپئسگ آسٹریا میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی۔ پھر وہ ’’ویانا‘‘ گئے اور وہاں سے ایرلانگن چلے گئے جہاں 1779ء  میں یہ میڈیکل ڈاکٹر بنے اور ڈریسڈن میں پریکٹس شروع کر دی۔ ایلوپیتھک ڈاکٹر بننے کے گیارہ سال بعد انھوں نے ہومیوپیتھک طریقہ علاج دریافت کیا۔1796ء میں پہلی بار طبی رسالوں میں مضامین کے ذریعہ انھوں نے اپنے ہومیوپیتھی فلسفہ سے دنیا کو آگاہ کیا۔

ڈاکٹرہانیمن نے انسانی طبعی نظام دفاع کو اس قدر گہرائی سے سمجھا اوراس کی طاقتوں کا حیرت انگیز طریق پر مشاہدہ کیا کہ آج بھی یقین نہیں آتا کہ واقعتاً انسانی جسم کو خدا تعالٰی نے ایسی عظیم اور لطیف طاقتیں عطا فرمائی ہیں مگر مشاہدہ مجبور کرتاہے کہ انسان یقین کرے۔ ڈاکٹر ہانیمن نے اس طبعی نظام دفاع سے استفادہ کرتے ہوئے یہ نظریہ پیش کیاکہ اگر انسانی جسم میں کوئی ایسی بیماری موجود ہو جس کو جسم نے کسی وجہ سے نظر انداز کردیا ہو، اس کامقابلہ نہ کر پارہا ہو تو اگر بہت ہی لطیف مقدار میں کوئی ایسا زہر جس کی علامتیں اس بیماری سے ملتی ہوں جسم میں داخل کردیا جائے مگر اسے ہلکا کرتے کرتے بے اثر کردیا گیا ہو تو جسم اس نہایت کمزور بیرونی حملہ کے خلاف جو رد عمل دکھائے گا، اسی رد عمل سے اس اندرونی بیماری کو بھی ٹھیک کردے گا جو اس زہر کی علامتوں سے قریبی مشابہت رکھتی ہے۔
ہومیوپیتھک ادویات میں درختوں اور قدرتی معدنیات کے مادے کی انتہائی کم مقدار استعمال میں لائی جاتی ہے، ہومیوماہرین کے مطابق یہ مادہ صحت کی بحالی کے عمل کو تیز کرتاہے۔سترھویں صدی کے آخری برسوں میں متعارف ہونے والا یہ طریقہ علاج آنے والے برسوں میں اس قدر مقبول ہوا کہ مختلف یورپی ممالک میں لوگوںکی بڑی تعداد اس سے  استفادہ کرنے لگی۔ اس کے بعد یہ دنیا کے دیگرکئی خطوں میں متعارف اور مقبول ہوا۔

اس وقت دنیا میں مجموعی طور پر20کروڑ افراد ہومیوپیتھی کے طریقہ سے اپنا علاج کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ دنیا میں ہومیوپیتھک تیسرا بڑا طریقہ علاج ہے جس پر لوگ اعتماد کرتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اس کے علاوہ کسی دوسرے طریقہ علاج سے استفادہ نہیں کرتے۔ یہ لوگ برازیل، چلی، بھارت، میکسیکو، پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے قومی صحت کے نظام میں شامل ہے۔ اگرتعداد کے اعتبار سے دیکھاجائے تو بھارت دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جہاںسب سے زیادہ لوگ ہومیوپیتھک ڈاکٹروں سے علاج کراتے ہیں، ان کی تعداد 10کروڑ بنتی ہے۔ تاہم اگرشرح کے اعتبار سے جائزہ لیاجائے تو بھارت کی پوزیشن پہلی نہیں ۔ یہاں دولاکھ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز سرکاری ریکارڈ میں رجسٹرڈ ہیں۔ان میں ہرگزرتے برس 12ہزار ڈاکٹرز کا اضافہ ہورہاہے۔

یورپ میں قریباً دس کروڑ لوگ  اپنی روزہ مرہ زندگی میں ہومیوپیتھک ادویات استعمال کرتے ہیں۔ یہ تعداد مجموعی یورپی آبادی کا 29 فیصد بنتی ہے۔ یادرہے کہ یورپ کے مجموعی 42 ممالک میں سے40 ممالک  میں ہومیوپیتھک طریقہ علاج سے استفادہ کیاجاتاہے۔ اگرصرف برطانیہ کی بات کریں تو وہاں کی 10فیصد آبادی ہومیوپیتھک علاج کرتی ہے، ان کی تعداد تقریباً 60لاکھ بنتی ہے۔ یہاں ہرسال ہومیوپیتھک ادویات کی مارکیٹ میں 20فیصد کا اضافہ ہورہاہے۔ اس وقت برطانیہ میں400 ہومیوپیتھک ڈاکٹرزموجود ہیں جو باقاعدہ رجسٹرڈ ہیں جبکہ نان کوالیفائیڈ ہومیومعالجین کی تعداد ڈیڑھ ہزار کے لگ بھگ ہے۔

یہ دلچسپ امر ہے کہ برطانیہ کے شہزادہ چارلس ہومیوہیتھک علاج کراتے ہیں، وہ مختلف محافل میں اس طریقہ علاج  کی پرزور وکالت بھی کرتے ہیں۔ برطانیہ کے معروف گلوکار سرجیمز پال مک کارٹنی کہتے ہیں کہ وہ  ہومیوپیتھک ادویات کے بغیر اپنے آپ کو بہتر رکھ ہی نہیں سکتے، وہ سفر میں بھی ہوتے ہیں تو ان کے بیگ میں ہومیوادویات موجود ہوتی ہیں۔ ہومیوپیتھک علاج کرانے والی دیگر نامور شخصیات میں برطانوی فٹ بالر(سابقہ) ڈیوڈبیک ہیم، برطانوی اداکار جوڈلا، برطانوی اداکارہ ہیلنا بانہیم کارٹر بھی شامل ہیں۔امریکا جہاں ایک طویل عرصہ تک ہومیوپیتھک طریقہ علاج کو پنپنے کی اجازت ہی نہیں دی گئی، اب وہاں بھی 60 لاکھ افراد ہومیوپیتھک علاج کراتے ہیں۔ ان میں10لاکھ بچے اور50لاکھ بالغ حضرات وخواتین ہیں۔ 72 سالہ امریکی گلوکارہ شر کہتی ہیں کہ اگرہومیوپیتھک ادویات نہ ہوتیں تو میں آج زندہ نہ ہوتی۔

جس رفتار سے لوگ ہومیوپیتھک کی طرف رخ کررہے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے ماہرین کا اندازہ ہے کہ اگلے پانچ برسوں میں دنیا میں ہومیوپیتھک ادویات کی مارکیٹ میں 12.9فیصد کا اضافہ ہوگا۔ یادرہے کہ اس وقت دنیا میں اس مارکیٹ کا مجموعی حجم 4850 ملین ڈالر ہے جو 2023ء میں 10000  ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ ایک دوسرے اندازے کے مطابق سن 2014ء تک ہومیوپیتھک ادویات کی عالمی مارکیٹ میں 18.02فیصدکا اضافہ دیکھنے کو ملے گا جس مارکیٹ کاسن2015ء میں حجم3.8بلین ڈالرز(امریکی) تھا، وہ 2024ء میں 17.4بلین ڈالرامریکی ہوجائے گا۔ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے خطوں میں ہومیوپیتھک ادویات کی کھپت غیرمعمولی طور پر تیزی سے بڑھ رہی ہے۔بعض ماہرین کے خیال میں اگلے پانچ برسوں کے دوران وہاں 21.1فیصد کی شرح سے اضافہ ہوگا۔

پاکستان میں بھی ہومیوپیتھی سے استفادہ کرنے والی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ یہاں ہومیوپیتھی ڈپلومہ کو بی ایس سی کے مساوی قرار دیا جاچکا ہے، سن 2012ء میں اس وقت کے صدرمملکت آصف علی زرداری نے اس کی منظوری دی تھی۔ اب ملک کے مختلف علاقوں سے آوازیں بلند ہورہی ہیں کہ ملک میں ہومیومیڈیکل یونیورسٹی قائم کی جائے۔جس طرح دنیا کے باقی خطوں میں فارماسیوٹیکل انڈسٹریزکے مختلف مافیاز اپنی اجارہ داری کو برقرار رکھنے کے لئے متبادل طریقہ ہائے علاج کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں، اسی طرح پاکستان میں بھی ہومیتھی طریقہ علاج کو مزاحمت کا سامنا ہے۔ حکومتیں بھی ان مافیاز کے چنگل میں پھنسی ہوئی ہیں۔

ان کی ترجیح میں کک بیکس، رشوت اور کمیشن ہوتاہے لیکن انھیں صحت عامہ اور مخلوق خدا کی سہولت کی فکر نہیں ہوتی۔سوال یہ ہے کہ آخر وہ کب تک متبادل طریقہ علاج کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرسکیں گے؟ ایک نہ ایک دن علاج کے نام پر لوگوں کا خون چوسنے والے، انھیں مزید بیماریوں میں مبتلاکرنے والے مافیاز کو بری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور حقیقی معنوں میں صحت بخشنے والے ذرائع کے لئے تمام تر راستے کھل جائیں گے۔ متبادل طریقہ ہائے علاج والے پورے خلوص، دیانت داری اور مخلوق خدا کی خدمت کے جذبہ کے ساتھ محنت جاری رکھیں تو بیماریوں اور ظلم واستحصال کے مارے ہوئے لوگ اپنے درد کی دوا انہی سے لیں گے۔
GM.Chohan

🎇🎄✨🎆🎋🥀🏝️🌹🏝️🥀🎋🎆✨🎄🎇