صفحات

منگل، 23 اکتوبر، 2018

Pittay ki Pathri ka barwaqt Homeopathy Elaaj

🎇🎆🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎆🎇
*پتے کی پتھری کا بر وقت علاج بزریعہ ھومیوپیتھی*
پتہ انسانی جسم کا تھیلی نما عضو ھے جو جگر کے داھنے حصہ کی زیریں سطح پرموجود ھوتا ھے۔ یہ تھیلی تقریباً چار انچ لمبی اور ایک انچ چوڑی ھوتی ھے۔ پتہ کی مختلف بیماریاں ھوتی ھیں جن میں پتے میں پتھری بن جانا بھی شامل ھے۔
*پتے کی پتھری کی علامات*
پتہ کی پتھری کی علامات کبھی کبھی واضح طور پر ظاھر نہیں ھوتیں ھیں اور اگر بر وقت توجہ نہ ملے تو یہ مسائل بڑھ بھی سکتے ھیں۔
*پتے کی پتھری کی چند بنیادی علامات مندرجہ ذیل ھیں*
* پسلیوں کے نیچے دائیں جانب شدید درد ھونا پتے کے مرض کی علامت ھے۔ یہ کبھی ھلکا اور کبھی شدید شکل اختیار کر سکتا ھے۔
* متلی اور قے آنا بھی پتہ کی پتھری کی علامت ھو سکتی ھے۔
پتہ کی بیماری میں نظامِ انہضام سہی طرح کام نہیں کرتا جس کے باعث کچھ کھانے سے متلی محسوس ھوتی ھے۔
*بخار کا آنا اور بلڈ پریشر لو ھو جانا پتے کی خرابی کی طرف اشارہ کرتا ھے۔بخار پتے کے انفیکشن کی علامت بھی ھوسکتی ھے۔
*اگر آپ کو ھر تھوڑی دیر بعد حاجت محسوس ھونے کی شکایت ھے تو یہ بھی پتہ کی بیماری کی ایک علامت ھو سکتی ھے۔
*یرقان پتہ کی پتھری اور بیماری کو ظاھر کرتا ھے۔
ً*کبھی کبھار بعض مریضوں میں پتھری کی وجہ سے پس پڑ جاتی ھے اس کی وجہ سے شدید پیٹ میں درد ھوتا ھے
*عورتوں اور عمر رسیدہ افراد کو پتے کے مسائل درپیش آنے کے خطرات زیادہ ھوتے ھیں۔
اس کی دیگر علامات میں بدھضمی، گیسٹرک پرابلم، کھانے کے بعد پیٹ کا پھول جانا، قبض، سر چکرانا، خون کی کمی، ایکنی اور پھوڑے پھنسیاں نکل آنا شامل ھیں۔
*پتے کی پتھری کے اسباب*
*اس مرض کے ھونے کا ایک بڑا سبب کاربوھائیڈریٹ خصوصاً چینی وغیرہ کا زیادہ استعمال ھے۔ زیادہ چکنی غذاؤں سے بھی پتہ کی پتھری اور درد ھو سکتا ھے۔
*موٹے لوگ جن کے خون میں کولیسٹرول لیول زیادہ ھو تو اس سے پتے میں پتھریاں بنتی ھیں
*اگر پتہ میں سوزش زیادہ عرصے تک رھے تو یہ پتھری کا سبب بن سکتی ھے۔
*ذیابیطس بھی پتے کے مرض خاص طور سے پتھری بن جانے کی وجہ ھو سکتا ھے۔
*جولوگ زیادہ ڈائٹنگ کرکہ جلدی وزن کم کر لیتے ھیں ان کے جگر میں کولیسٹرول پیدا کرنے لگتا ھے جس سے پتے کے مسائل ھو سکتے ھیں۔ بھوکا رھنے سے پتے کی کارکردگی متاثر ھو جاتی ھے۔
*احتیاط وتجاویز*
پتے کی پتھری اگر زیادہ بڑی ھو جائے تو آنت کا منہ بند کرسکتی ھے۔ ایسا کم ھی ھوتا ھے لیکن اگر ھو جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ھو سکتا ھے۔ اگر پتہ پھٹ جائے اور پتا نہ چلے تو پیٹ میں بڑے پیمانے پر خطرناک انفیکشن پھیل سکتا ھے۔ اس کے خطرات 45 سال سے زائد عمر کے افراد میں زیادہ ھوتے ھیں۔ پتہ میں کینسر بہت کم دیکھنے میں آتا ھے تاھم اگر فوری خیال نہ کیا جائے تو پتے کا مرض کینسر بھی بن سکتا ھے۔
*پتہ کی پتھری والے مریضوں کی غذا*
* پتہ کی پتھری میں مریض کی غذا کا بہت خیال رکھنا چاھئے۔ عموماً موٹے لوگ جن کے خون میں کولیسٹرول لیول زیادہ ھے اس سے ان کے پتے میں پتھریاں بنتی ھیں۔ لہٰذا چربی اور کولیسٹرول بڑھانے والی غذائیں مثلاً انڈہ، مکھن، گوشت وغیرہ کم کھائیں۔ وزن کم کرنے اور چربی کم ھونے سے بار بار ھونے والے درد کا امکان کم ھو جاتا ھے۔
*روغنِ زیتون پتے کی پتھری میں مفید ھے۔
*چقندر، کھیرا اور گاجر تینوں کا 100ملی لیٹر تازہ جوس پینے سے پتہ صاف ھو جاتا ھے دن میں دو بار استعمال کریں۔
*پتھری کی صورت میں مولی کا استعمال بے حد مفید اور زود اثر ھوتا ھے۔
*اس کے علاوہ ناشپاتی پتہ کی تمام بیماریوں میں مفید ھے۔
*پتے کی پتھری کی وجہ سے لاحق ھونے والے درد کیلئے پیٹ کے اوپری حصے کی سکائی کریں۔
*پتہ کی پتھری کے لئے ھومیوپیتھک ادویات*
حسب ضرورت و حسب علامات درجہ ذیل ادویات استعمال کرائیں
کلکیریا کارب
بربرس ولگرس
لائیکوپوڈیم
چیوننتھس
چیلیڈونیم
مرک ڈلس وغیرہ...

صفراء خشک ھوکرجم جائےپتہ پر۔۔تواسے ھم پتےکی پتھری
کولی لائتھس کہتےھیں اسکے علاج اورغذائ مشوروں میں مندرجہ زیل کااندراج بھی بہت مفید ثابت ھوگا
بیلاڈونا۔ڈائسکوریا۔میگ فاس۔چائنا۔ بھی بہت اچھاکام کرتی ھیں
سرغذاوں میں کھیرا اورچقندر اپنی تاثیرکےاعتبار سے بالکل مناسب نہیں اسی طرح مٹر کریلا چنےچھولےبھی مضرثابت ھونگے
اسکی جگہ میتھی سرسوں چولائ مکوہ بتھوا تارہ میرا مفیدثابت ھوسکتےھیں اورکھاناکالی۔مرچوں میں بناھوا۔ھاں زیتون کاتیل بہت مفید ھے
میں اپنے مریضوں کوصبح نہارمنہ اور شام خالی پیٹ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک ٹی اسپون زیتون کاتیل اورایک ٹیبل اسپون شہد ملاکرپینےکامشورہ ضروردیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں