صفحات

جمعہ، 26 اکتوبر، 2018

ALFALFA (Burseem) , Super Food, Mutaadidi Imraz ka Ellaj

🎇🎆🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎆🎇
سپرفوڈ : متعدد امراض کا علاج ط

ہمہ گیر خوبیوں سے مزین الفالفا (برسیم)کوپودوں کا بادشاہ اور غذاؤں کی ملکہ کہا جاتا ہے۔البتہ عرب اسکو فادر آف فو ڈز کے نام سے پکارتے ہیں اور یہ ان کے دسترخوان پر سلاد کی طرح موجود ہوتا ہے۔ امریکیوں کی یہ چوتھی بڑی فصل ہے جس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ امریکہ میں الفالفا کو سپر فوڈ کے طور پر ترجیح کیوں دی جاتی ہے۔اس میں کیلشیم اور وٹامنز کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔ پاکستان میں بھی الفالفا یعنی برسیم کی کاشت بڑھانے پر زور دیا جارہا ہے البتہ اسکے طبی فوائد سے زیادہ اسکو جانوروں کے چارہ کے طور پر کاشت کرنے اور زمین کی زرخیزی بڑھانے کے لئے کاشت کیا جارہا ہے۔اس میں وٹامن اے‘ بی‘ ڈی‘ ای وافر مقدار میں ہیں ۔ یہ معدنیات کا بھی خزانہ ہے۔ ماہر غذائیت الفالفا کو پروٹین کے طور پر استعمال کراتے ہیں۔ امریکہ سے چین وہند تک الفالفا کے پروٹین سپلیمنٹ بے حد مقبول ہیں۔ یہ جلاب آور‘ ہاضم‘ پیشاب آور ٹانک ہے۔ لمبے اور گھنے بالوں کے لئے اس کا ایک نسخہ بے حد مقبول ہے۔ الفالفا کا جوس گاجر اور سلاد کے ساتھ روزانہ لیا جائے تو بال لمبے اور گھنے ہو جاتے ہیں۔لیکن اسکو افزائش خون اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے استعمال کیا جائے تو اسکی اصل افادیت سامنے آجاتی ہے۔اس وقت دنیا بھر کے ماہرین طب غذاؤں میں کیلشیم کی کمی پوری کرنے پر ایسی غذاؤں اور نباتات پر زور دے رہے ہیں جنہیں استعمال کرکے انسان ادویات سے جان چھڑوا سکتا ہے ،یہ کام الفالفا جیسی نباتات سے بہتر طور پر لیا جاسکتا ہے ،چین اور امریکہ اسکی اہمیت کے پیش نظر اس پر عرصہ سے تحقیق کررہے ہیں۔ اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ڈائٹنگ کرنے کی بجائے اس قدرتی چیز کو اپنے کھانے کا حصہ بنالیں دلچسپ بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں الفالفا کو جانوروں کے چارہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ دودھ دینے والے جانورجب اس پودے کو کھاتے ہیں تو ان کے دودھ کی غذائیت زیادہ معیاری اور ان کا گوشت زیادہ لذیذ ہوتا ہے۔ہومیوپیتھی میں اس نام کی دوا بہت زیادہ مستعمل ہے۔جسے قدرتی توانائی کا ٹانک کہا جاتا ہے۔ عربوں کو یقین ہے کہ جس طرح چینی اور امریکی باشندے الفالفا سپراؤٹس کھانے کے شوقین ہیں اسی طرح عربوں میں بھی اس غذا کا استعمال انہیں غیر معمولی قوت بہم پہنچانے کے علاوہ ان کے گردوں کی حفاظت کرتا ہے کیونکہ یہ گردوں میں پتھریاں بننے کے عمل کو روکتاہے۔اہل عرب میں گردوں کے امراض کی شرح بڑھتی جارہی ہے اسی وجہ سے الفالفا جیسی سپراؤٹس انکی غذا کا حصہ بن چکی ہیں۔پاکستان میں اس سونے جیسی نباتات کو محض جانوروں کے لئے کاشت کرنے کی بجائے اسکو انسانی علاج معالجہ اور غذائی ٹانک کے طورپر معروف کرنے کی ضرورت ہے۔

 Homeopathic    Alfalfa 

اس دوا کا عصب شرک ( ایڈاڑی ) پر زبردست اثر ہے یہ جسم کی پرورش کرنے اور مناسب غذائیت پہونچانے میں مدد کرتی ہے اسکے استعمال سے بھوک بڑھتی ہے فعل ہضم کو تقویت ملتی ہے ، نتیجہ کے طور پر جسمانی اور ذہنی قوت بڑھتی ہے ، وزن میں اضافہ ہوتا ہے ۔ دوا کے طور پر یہ ان شکایتوں کو دور کرتی ہے جو مناسب غذائیت کی کمی کے باعث نمودار ہوا کرتی ہیں ۔ مثلاً عصبی کمزوری ، اعضائے رئیسہ کی کمزوری ، بالخصوص انتڑیوں کی کمزوری ، عصبی بے کوابی ، عصبی بد ہضمی ، وغیرہ ۔ یہ دوا جسم میں چربی بڑھاتی ہے ، ریشہ دار نسج کو تقویت پہونچاتی ہے ، چھاتیوں میں دودھ بڑھاتی ہے اس کی خرابیوں کا تدارک کرتی ہے ۔ آلات بول پر بھی اس دوا کا زبردست اثر ہوتا ہے ، ذیابطیس غیر شکری، پیشاب میں فاسفیٹ آنے کیلئے مفید ہے ، جب غدہ مذی بڑھ گیا ہو تو یہ دوا مثانے کے جوش کو کم کرتی ہے ، گھٹیا کے رحجان کو توڑ نے کیلئے یہ دوا خصوصیت کے ساتھ مفید ہے ۔

ذھن:۔

ایسی ترنگ آتی ہے کہ مریض سمجھتا ہے کہ اس کا بدن نہایت ہلکا پھلکا ہے جیسے وہ ہوا میں اڑ رہا ہے یا جیسے پانی کے اوپر تیر رہا ہے خود کو صحت مند و تروتازہ سمجھے مگر دماغ کام نہ دے اونگھ کا غلبہ ، احمقانہ حرکات کرے ( جلسی میم ) نا امید بدمزاج ، یہ سب شکایتیں شام کے وقت شدت اختیار کریں۔

سر:۔

سر کے پچھلے حصہ میں اور آنکھوں کے بالائی حصہ پر بھاری پن کا احساس ، شام کو تکلیف میں اضافہ ہو جائے ، سر کے بائیں پہلو میں درد سخت درد۔

کان:۔

ایسا محسوس ہو کہ کان اور گلے کی درمیانی نالی بند ہوگئی ہے ( کالی میور ) بالخصوص رات کے وقت ، صبح ایسا معلوم ہو جیسے کان پھیل گئے ہیں۔

معدہ:۔

پیاس بڑھ جاتی ہے ، بھوک بگڑ جاتی ہے ، بالخصوص بڑھ جاتی ہے حتٰی کہ مریض بڑی مقدار میں کھانے لگتا ہے ۔ بار بار کھاتا ہے وہ کھانے کے وقت کا انتظار نہیں کر سکتا ، دوپہر سے پہلے ہی بھوک لگ جاتی ہے ( سلفر) وہ کھانے میں نقص نکالتا ہے ، میٹھی چیزوں کیلئے زبردست رغبت ۔

پیٹ:۔

ہوا سے پھول جاتا ہے ، اپھارہ کے باعث درد ہوتا ہے ، یہ دردجگہ بدلتا رہتا ہے ۔ یہ درد کھانا کھانے کے کئی گھنٹہ بعد نمودار ہوتا ہے ، قولون کے ساتھ ساتھ چلتا ہے ۔ پاخانہ بار بار ہوتا ہے ، پتلا خانہ رنگت پیلی ، درد کے ساتھ ہو ، جلن پیدا کرنے والی ہوا نکلے ، پران اپنڈی سائی ٹس ( ورم زائیدہ) آلات بول:۔ گردہ اپنا فعل چھوڑ بیٹھتا ہے ۔ پیشاب کرنے کی حاجت بار بار ہوتی ہے اور پیشاب بار بار ہوتا ہے پیشاب زیادہ مقدار میں آتا ہے ( ایسڈ فاس ) پیشاب میں یوریا ، انڈی کن اور فاسفیٹ آئے۔

نیند:۔

اس کے استعمال سے پہلے کے مقابلے میں نیند اچھی آتی ہے ۔ بالخصوص صبح سویرے ، یہ دوا سکون اور گہری نیند لاتی ہے ، سونے کے بعد تازگی آتی ہے۔

تعلقات:

مقابلہ کریں ، ایونا سٹائیوا ، ڈپوڈیم پنکٹ ، جلسی میم ۔ ہائیڈ راسٹس کالی فاس، فاسفورک ایسڈ ، زنکم ۔

طاقت :۔

بہترین نتائج مدر ٹنکچر سے 10بوند کی ایک خوراک سے حاصل ہوئے ، ایسی خوراکیں دن میں کئی بار دیں۔ تاوقتیکہ جسم یہ محسوس نہ کرے طاقت آئی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں