صفحات

پیر، 4 فروری، 2019

POLYPUS, Naak Kay Massay, Bad Gosht, Batori, Ya Rasooly, Homeopathy Elaaj

🎆🌴🥀🎇🌹🌼🏝️🌻🏝️🌼🌹🎇🥀🌴🎆

نکاتِ ہومیو پیتھی۔۔۔🍀

پولی پس (POLYPUS)۔۔۔

اس مضمون میں ہم ناک کے پولی پس کی بات کرینگے، جسکو بد گوشت، بتوڑی، ناک کے مسّے یا رسولی بھی کہا جاتا ہے۔۔۔

ہمارے والدین جہاں ہمیں اپنے طور طریقے، انداز و اطوار اور دیگر چیزیں اپنی جین سے منتقل کرتے ہیں، وہاں وہ اپنی وراثتی بیماریاں میں ٹھیک ٹھاک طریقے سے ہمیں دیتے ہیں۔۔۔

ناک کے بد گوشت یا NASAL POLYPUS ایک اظہار ہے سائنوسائٹوسس کا، جس میں ناک کے ایک یا دونوں نتھنوں میں گول یا مخروطی ابھار پیدا ہو جاتے ہیں۔۔۔

جیسا کہ میں نے کہا کہ یہ اظہار ہے سائنوسائٹوسس کا، تو یہ تکلیف بہت چپکو ہوتی ہے اور بغیر علاج اور باقاعدہ پرہیز کے بغیر مریض کی جان نہیں چھوڑتی۔۔

علامات انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہیں اور مسلسل دکھ میں مبتلہ رکھتی ہیں۔۔۔

جیسے پورے یا آدھے سر میں۔۔۔

پیشانی، کنپٹیوں اور ناک کے اطراف میں درد۔۔۔

گلے میں رہ رہ کر نزلے کا گرنا، ناک کا بند رہنا اور منہ سے سانس لینا۔۔۔

جو نزلہ گلے سے سینے میں پہنچتا ہے وہ جمع ہوکر موقع کی تاک میں رہتا ہے اور جہاں موقع مل جائے وہاں ہلکے کریم رنگ، پیلا، گہرا پیلا، ہرا اور گہرے ہرے بلغم کی صورت میں ناک اور کھانسی کی صورت میں گلے سے نکلتا ہے۔۔۔

ایسے مریضوں کی آواز وقت کے ساتھ ساتھ بیٹھنا شروع ہو جاتی ہے اور وہ ناک سے بولنا شروع کر دیتے ہیں۔۔۔

گردوغبار، سخت سردی، سخت دھوپ، سخت گرمی اور لوگوں کا اجتماع طبیعت میں سخت بےچینی اور سانس میں گٹھن پیدا کرتا ہے۔۔۔

عموماً ٹونسلز کی تکلیف پیدا ہو جاتی ہے۔۔۔

ٹونسلز کی تکلیف بڑھے تو کان کی سوزش اور مواد کا بہاو بھی شروع ہو جاتا ہے۔۔۔

میں نے ایسے ہی مریضوں میں پیٹ کے کیڑے بھی بہت دیکھے ہیں۔۔۔

ایسے مریض خراٹے بہت لیتے ہیں اور منہ کھول کر سوتے ہیں۔۔۔

ناک کے مسّے عموماً گلابی رنگ کے ہوتے ہیں۔۔۔

یہ بد گوشت اگر ایک نتھنے میں ہو تو اسے پولی پس اور دونوں نتھنوں میں ہو تو POLYPI کہتے ہیں۔

ہر طرح کی غیر ضروری افزائش سائکوسس کی علامت ہوتی ہے، اس لئے سائکوٹک ادویات کو علاج کی غرض سے مدِ نظر رکھیں۔۔۔

کینٹ ریپرٹری کی رو سے۔۔۔

درجہ اول ادویات:

کیلکیریا کارب۔۔
سنگونیریا۔۔
ٹیو کریم میرم ویرم۔۔

درجہ دوم ادویات:

ایلیم سیپا۔۔
ایپس۔۔
کیلکیریا فاس۔۔
کاربونیم سلف۔۔
کونیئم۔۔
گریفائٹس۔۔
کالی بائی کروم۔۔
کالی نائٹ۔۔
لمنا مائنر۔۔
مرک آئوڈ روبرم۔۔
فاسفورس۔۔
سیپیا۔۔
سورائنم۔۔
سلیشیا۔۔
سلفر۔۔
تھوجا۔

درجہ سوم ادویات:

ایلومن۔۔
آرم میکیولیٹم۔۔
اورم میٹ۔۔
بیلاڈونا۔۔
کیلکیریا آئوڈ۔۔
فارمیکا روفا۔۔
ہیکلا لاوا۔۔
ہیپر سلف۔۔
ہائڈرسٹس۔۔
لائکو پوڈیم۔۔
مرک سال۔۔
مرک کار۔۔
پلساٹیلا۔۔
اسٹیفی سیگریا۔

کچھ ادویات کی علامات:

کیلکیریا کارب:
ٹھنڈ زیادہ لگنا،
ناک سے بدبو کا آنا،
زرد رنگ کے بلغم کا اخراج،
ناک کا بند ہونا۔

سنگونیریا:
دونوں نتھنوں میں بد گوشت،
ناک میں خشکی،
دائیں سر میں درد،
سڑا ہوا بلغم۔

ٹیو کریم:
ناک کا بند رہنا،
ناک میں سرسراھٹ اور چھینکیں،
سانس بدبو دار،
پرانا نزلہ،
سبزی مائل سفید اخراج،
گومڑ ناک کو ڈھانپ لیتا ہے۔

کالی نائٹ:
صرف سیدھے نتھنے میں بد گوشت کا ہونا،
چھینکوں کی کثرت۔

سنگونیریا نائٹ:
کسی ایک نتھنے میں پولی پس کا ہونا،
آواز کا گھٹا یا بیٹھا ہوا ہونا،
خنجرہ اور سانس کی نالی کا متاثر ہونا،
نیا یا پرانا نزلہ ہونا۔

فاسفورس:
پولی پس سے خون کا آنا۔

تھوجا:
پرانا نزلہ،
ناک میں کھرنڈ بننا،
گاڑھا سبز رنگ کا بلغم نکلنا۔

لمنا نائنر:
سونگھنے کی حس کا ختم ہونا،
حلق میں بلغم کا گرنا،
ناک میں ورم پیدا ہو جانا،
ناک کی ہڈی کا بڑھ جانا۔

یہ تکلیف وراثتاً منتقل ہوتی ہے، اس لئے کارسی نوسین اور سائکوسس کو مدِ نظر رکھ کر تھوجا کی ایک ایک خوراک اونچی طاقت میں علاج کی شروعات میں مناسب وقفے سے دیں۔۔

ناک میں ڈالنے کے لئے تھوجا مدر ٹنکچر کا محلول بہت عمدہ ہے۔


🎆🌴🥀🎇🌹🌼🏝️🌻🏝️🌼🌹🎇🥀🌴🎆

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں