🎆🌴🥀🎇🌹🌼🏝️🌻🏝️🌼🌹🎇🥀🌴🎆
سٹڈی سرکل سے فارغ ہونے کے بعد جیسے ہی کلینک اوپن کیا ایک لڑکے نے آکر بتا یا کہ ڈاکٹر صاحب اس کے چاچے کو چیک کرنا ہے پتہ نہیں ڈاکٹر صاحب کیا ہوا زہن بھی خراب ہوگیا ہے اور لگتا ہے کہ بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے
مریض کو چیک کیا گیا درجہ زیل علامات تھیں
مریض ایسے لگے رہا تھا جیسے نشے میں ہو
مجھے اسکی بات کی کوئی خاص سمجھ نہیں آرہی تھی
دائیں سائیڈ کا حصہ مفلوج تھا خاص کر بازو
مریض ٹھیک طریقے سے بات کو سمجھ نہیں پا رہا تھا
حیرت یہ تھی کہ اسے دس دن سے یہ پرابلم تھی اور مریض نے کوئی خاص قسم کا اظہار بھی نہیں کیا تھا
گھر والے بازو پر لگانے کے لیے دردکش مرہم وغیرہ استمعال کر رہے تھے وہ اسے پٹھوں کا کچھاو سمجھ رہے تھے
دس دن پہلے مریض بالکل ٹھیک ٹھاک باتیں کرتا تھا سر اور کندھوں پر پرانی چوٹ کی ہسٹری بھی تھی
میں نے انہیں بتایا کہ آپکے مریض کا فالج کا اٹیک آیا تھا مجھے سب سے زیادہ اہم ریوبرک بے حسی نظر آیا اس کے علاؤہ غنودگی کے باوجود رات کو نیند نہیں آتی تھی
مریض کو ٹین ایم آرنیکا کی ایک ڈوز دی گئی
دوسرے دن اوپیم دو سو طاقت کی ایک خوراک دی
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر کہ تیسرے دن مریض کو کلینک پر لایا گیا وہ کافی بہتر تھا بازو نے حرکت شروع کردی تھی لیکن انگلیوں میں ابھی حرکت نہیں تھی مریض کو نیند آنا شروع ہوگئی تھی لیکن کندھوں اور بازو میں درد اب بہت محسوس ہونے لگ تھا زہنی یاداشت بھی قدرے بہتر تھی مریض کو پانچ دن کی مزید پی ایل دے دی گئی ہفتہ دو کو مریض اپنی بیگم کے ساتھ پیدل چل کر کلینک پر آیا تھا پہلے سے حالت بہت بہتر ہے انگلیوں نے بھی حرکت شروع کر دی ہے اور کندھوں میں بھی درد بہتر ہے
میرا انتخاب اوپیم تھا لیکن تجربے کی بنیاد پر پہلے آرنیکا کی ڈوز دی گئی اوپیم اس کے بعد بہت اچھا کام کرتی ہے
🎆🌴🥀🎇🌹🌼🏝️🌻🏝️🌼🌹🎇🥀🌴🎆
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں