صفحات

جمعہ، 12 اکتوبر، 2018

High Blood Pressure ka Ghizai (Khoorak Dy) & Homeopathy elaaj

🎆🎇🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎇🎆

High Blood Pressure  (hypertension) 

ھائی بلڈ پریشر کا غذائی اور ھومیوپیتھک علاج.


عالمی ادارہء صحت کی ڈائریکٹر مارگریٹ چین کے مطابق پاکستان میں 18 فیصد بالغان اور 45 سال سے زیادہ عمر کے 33 فیصد لوگوں کو بلند فشارِ خون (ہائی بلڈ پریشر) کی بیماری لاحق ہے۔ بدقسمتی سے صرف 50 فیصد کیسز میں ہی تشخیص ہو پاتی ہے، اور ان میں سے بھی صرف آدھے کیسز میں علاج کروایا جاتا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ صرف 12.5 فیصد کیسز کو باقاعدہ طور پر کنٹرول کیا جاتا ہے۔ 

ہ 120/80 mmHG کے بلڈ پریشر کو نارمل تصور کیا جاتا ہے جبکہ 135/85 mmHG باعثِ تشویش ہوتا ہے کیونکہ ریڈنگ اس سے زیادہ ہونا ہائی بلڈ پریشر کہلاتا ہے۔

پیتھولوجی (یعنی آپ کے جسم کے اندر کیا ہو رہا ہے) کے نظریے سے دیکھیں تو ہائی بلڈ پریشر کا مطلب ہے کہ جب آپ کا دل جسم میں خون پمپ کرتا ہے، تو آپ کی شریانوں پر زیادہ دباؤ پڑتا ہے۔ یہ زیادہ دباؤ تب پڑتا ہے جب آپ کی شریانیں سکڑ کر چھوٹی ہوجائیں یا آپ کے جسم میں خون زیادہ ہوجائے۔

اس بارے میں سب ہی جانتے ہیں کہ ہائی بلڈ پریشر نمک کے زیادہ استعمال اور ذہنی تناؤ سے منسلک ہے،  ہائی بلڈ پریشر معمولاتِ زندگی میں خرابی جیسے کھانے پینے میں بے اعتدالی، ورزش کی کمی، اور اسٹریس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اور یہی اس بیماری سے نمٹنے کا حل بھی ہے۔

 بلڈپریشر ھا ئی ھو یا لو اس سے سر میں درد رھتا ھے بے موشی طاری ھو جا تی ھے یا غنودگی چھائی رہتی ہے۔جسم میں دور اور کھچاؤ سا بھی محسوس ھو تا ھے جب یہ سب علامات ظاہر ھو ں تو قطعایہ اخذنہ کریں کہ آپ کا بلڈپریشر ھائی ھے لو یعنی یہ علامات بلڈپریشر کی دونوں صورتوں میں ظاہر ھو سکتی ھیں۔ دونوں صوررتوں میں بروقت احتیاط نہیں کریں گی تواس دل کا عارضہ ‘ گردوں کی خرابی نظر کی کمزوری اور فالج جیسے امراض بھی ھو سکتے ھیں

 ۔ھائی بلڈ پریشر کی دیگر وجوہات میں ھارمونل پرابلمز (Hormonal problems) ذہنی دباؤ موٹاپا اور ادویات کے مضر اثرات بھی ھیں تاھم اپنے روزمرہ معمولات زندگی اور کھانے پینے کی عادات میں کچھ تبدیلیاں لا کر بلڈپریشر جیسے مرض پر قابو پایا جا سکتا ھے یہ بھی ضروری ھے کہ جب آپ کو بلڈپریشر کی کوئی علامت محسوس ھوتو فورأٴ بلڈپریشر چیک کروائیں اور ڈاکٹر کی ھدایات کے مطابق ادویات کا باقاعدہ استعمال کریں۔

بازاری ‘فروزن یا گھر میں فریز کئے گئے کھانوں کا استعمال کم سے کم کریں ‘دیر تک کھانے محفوظ رکھنے کی وجہ سے ان میں کاربوہا ئیڈریٹس اور سوڈیم کی مقدار بڑھ جاتی ھے۔

✅    ” ھا ئی بلڈپریشر سے خون کی نالیوں کو نقصان پہنچتا ھے“

جب خون کا دباؤ زیادہ ھو تو خون کی نالیاں تنگ ھو جاتی ھیں کیونکہ یہ سکڑنے اور پھیلنے کی خصوصیات سے محروم ھو جاتی ھیں جس سے ان کی کار دگی متاثر ھوتی ھے بعض اوقات دل ‘دماغ ‘گردوں اور دیگر اعضاء کو زیادہ محنت سے کام کرنا پڑتا ھے ۔اس بنا پر بعض اوقات شریان پھٹنے کے واقعات بھی رونما ھو تے ھیں جو موت کا سبب بن سکتے ھیں ۔

✅    ھائی بلڈ پریشر کاغذائی علاج :-

 یہ کچھ قدرتی علاج ہیں جو بلڈ پریشر کم کرنے میں کلینکلی ثابت شدہ ہیں۔

🔷   اجوائن میں ایک کمپاؤنڈ 3-n-butylphthalide ہوتا ہے جس کے بارے میں ثابت شدہ ہے کہ یہ بلڈ پریشر کم کرتا ہے۔ جانوروں پر کی گئی تحقیق میں اس کمپاؤنڈ کی تھوڑی سی مقدار نے بلڈ پریشر 12 سے 14 فیصد گھٹانے میں مدد دی جو اجوائن کے 4 سے 6 ٹکڑوں کے برابر ہے۔ اجوائن جوس وغیرہ میں اچھا ذائقہ فراہم کرتی ہے اس لیے اسے اپنی غذا میں شامل کرنا مشکل نہیں ہوگا۔

🔷    ہر کھانے کے ساتھ ادرک کا ایک ٹکڑا ضرور کھائیں۔ ادرک کے پاؤڈر کی کچھ مقدار (1.8 سے 2.7 گرام تازہ ادرک کے برابر) کے ساتھ کی گئی تحقیق میں دیکھا گیا کہ سسٹولک بلڈ پریشر میں mmHG 11 جبکہ ڈائسٹولک بلڈ پریشر میں 5 mmHG کمی صرف 2 سے 3 ماہ میں ہوئی۔

🔷    چقندر کے جوس میں l-arginine ہوتا ہے جو شریانوں کو نرم کرتا ہے۔ حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں دیکھا گیا کہ روزانہ چقندر کا ایک کپ جوس پینا اتنا ہی فائدہ مند ہے جتنا کہ بلڈ پریشر کی دوائیں، اور اس سے 9/5 mmHG بلڈ پریشر کم کرنے میں مدد ملی۔

🔷    کئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گل خطمی (Hibiscus) کی چائے بلڈ پریشر گھٹاتی ہے۔ ایک تحقیق میں دیکھا گیا کہ 240 ml کے تین کپ روزانہ پینے سے صرف 6 ہفتوں میں سسٹولک بلڈ پریشر 7.2 mmHG کم ہوا۔

🔷    آرگینک ایپل سائیڈر ونیگر (Organic Apple Cider Vinegar)
ایک ٹیبل اسپون یا کھانا کھانے والا بڑا چمچہ کھانے یا ناشتے کے بعد ایک گلاس پانی میں ملا کر روزانہ ایک بار استعمال کرنا

🔷   لہسن، ادرک، ھری مرچ اور سبز دھنیے کی چٹنی کا روزانہ یا ایک دن کے وقفے سے استعمال کرنا

🔷    لیموں اور تازہ کچی ھلدی کا روز مرہ استعمال

🔷    نمک میں صرف اور صرف قدرتی، سمندری یا لاهوری نمک استعمال کرنا

Homeopathic remedies for high blood pressure  (  hypertension  ) .
✅   ھائی بلڈ پریشر کا ھومیوپیتھک علاج.

🔶   جب خون کا دباؤ بڑھ جائے تو  ایڈرینالین  adrenalineاستعمال کریں . یہ دوا خون کے دباؤ پر قابو پا کر دل کو تحریک اور وقتی سکون دیتی ہے.

🔶   ہائی بلڈ پریشر کی سردار دوا  لیکسس lachesis  ہے اسے  1000  یا اس سے زیادہ طاقت میں استعمال کرنا اکثر کافی ثابت ہوتا ہے .

🔶   ڈاکٹر ڈبلیو لانگ کہتے ہیں جب ہائی بلڈ پریشر کےمریض میں اور کوئی واضح علامات نہ ہوں.اور بی پی بہت زیادہ بڑھ جائےتو 
Crategus  30      ---passiflora   30      ---glonine  30
ان تینوں ادویات کو مکس کرکے یا باری باری دن میں تین بار استعمال کروائیں.اس سے مریض سکون میں رہے گا اور اسکی حالت میں مزید بگاڑ بھی پیدا نہ ہو گا .

🔶   ڈاکٹر بلیک وڈ کے مطابق ہائی بلڈپریشر میں برائٹامیور 6 ایکس فائدہ دیتی ہے لیکن اگر بلڈپریشر میں اضافہ گردوں کی خرابی یا شریانوں میں کیلشیم کے اجتماع کی وجہ سے ہو تو یہ دوا کام نہیں کرتی.
اگر ہائی بلڈ پریشر گردوں کی خرابی کی وجہ سے ہوتو اسکی دوا پکرک ایسڈ 6 ہوگی.

🔶   ڈاکٹر بورک کا کہنا ہے کہ کریٹیگس مدر ٹنکچر میں ایسی طاقت ہے جو دل کی شریانوں میں جم جانے والےکیلشیم اور دوسرے مادوں کو تحلیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے چنانچہ یہ دوا بلڈپریشر کو کم کرتی ہے اور دل کا بہترین ٹانک ہے

🔶   جب غم وغصے کی وجہ سے بلڈ پریشر ہائی ہو جائے.سر میں بہت زیادہ درد اور چکر آتے ہوں تو اورم میٹ  aurm met 1m  سے آرام آ جاتا ہے

🔶   جب ھائی بلڈپریشر کسی بری خبر کے سننے کے نتیجے میں ہو جائےتو  جیلسیمیم  Gelsimium 1m  بہت مفید ثابت ہوتی ہے

🔶   جب ھائی بلڈپریشر کسی بری خبر کے سننے کے نتیجے میں ہو جائےتو  جیلسیمیم  Gelsimium 1m  بہت مفید ثابت ہوتی ہے

🔶   جب کسی کی مخالفت کرنے کی وجہ سے بلڈ پریشر ہائی ہو جائے.مریض میں سردرد کے ساتھ جوش اور چڑچڑاپن پیدا ہو جائےاورقبض جس سے خارش کرنے والی بواسیر ہو جائے تو  گلونائین  Glonine 30   بہت مفید دوا ہے

🔶   عمررسیدہ لوگوں میں جب ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سےچکر آتے ہوں کانوں میں شور اور وریدوں میں سکڑن ہو. جسم برف کی طرح ٹھنڈا اورشریانیں موٹی ہوکر دل پھیل جائےتو بریٹا میور  bryta mur 200  دیں

🔶   کسی دکھ .صدمہ یا اعصابی نظام کی خرابی کیوجہ سے وریدیں سخت ہو جا ئیں تو اورم میور نیٹرونیٹم  aurm mur nat 3x  بہت بہترین دوائی ہے.

✅    ہر قسم کے بلڈپریشر کو ہمیشہ کے لئےختم کر دینے والی ادویات

آرنیکا مونٹینا (Arnica 6x) یا (Arnica 3) 
رسٹاکس 30 
ایکونائٹ 200 

تینوں دواؤں کے دو دو قطرے حسب خوا ھش پانی کی مقدار میں ملا کر صبح شام یہ دوا استعمال کریں
کسی بھی ایمرجنسی میں پورے اطمینان کے ساتھ یہ دوائیں آپکو فوری سکون دے کر حیران کردینگی ساری زندگی دوائیں کھا کر سائیڈ افیکٹس بھگتنے سے بہتر ھوگا کہ انہی دواؤں کو بلڈ پریشر کی دواوں کے طور پر استعمال کریں اور چند مہینوں میں اس خاموش قاتل مرض سے ھمیشہ کے لئے جان چھڑا لیں

👈   ھائی بلڈ پریشر کے لئے ہومیوپیتھی میں اور بھی بہت سی ادویات ہیں.جو مریض کی جملہ علامات کو مد نظر رکھ کر استعمال کروائی جا سکتی ہیں.
🎆🎇🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎇🎆

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں