صفحات

جمعرات، 25 اکتوبر، 2018

ASTHMA, Damaa uski Iqsam aur unka Homeopathy men Ellaaj

🎇🎆🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎆🎇
ASTHMAدمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔


یہ ایک تشنجی مرض ہے جس میں پھیپھڑوں کی باریک ہوا کی نالیوں اور ڈایا فرام کے عضلہ میں تشنج پیدا ہو کر سانس میں تنگی پیدا ہوتی ہے۔
یہ آلات تنفس کے شدید دورے پڑنے پر ہوتا ہے۔چھوٹی چھوٹی ہوائی نالیوں میں شدید تشنجی کچھاو اور اس کے ساتھ نالیوں کے اندرونی استر میں ورم کے باعث تنفس میں شدید دقت اور تنگی پیدا ہوتی ہے ۔
نقص ہاضمہ ۔موسم کی تبدیلی ۔زہریلے اور سوزش پیدا کرنے والے ذرات کا اندر جانا ۔فضا میں اڑتے ہوئے لطیف زہریلے مادے بھی دورے کا باعث بنتے ہیں 
اس کے علاوہ بھی بہت سی اشیا ہیں جن کے باعث تنفس میں شدید دقت اور تنگی پیدا ہوتی ہے ان اشیا میں مختلف پھولوں کے ذرے۔بعض حیوانات کے جسم سے گرتے بالوں اور گیس سے یہ مسلے پیدا ہوتے ہیں  جن میں بلیاں ،کتے،گھوڑے،بکرے شامل ہیں کھانے پینے کی اشیاء اور بعض خورد بینی جراثیم شامل ہیں ۔ان میں بعض اوقات لوگ ایک سے زیادہ اشیا سے ذکی الحس ہوتے ہیں
اکثر یہ مرض موروثی بھی ہوتا ہے کالی کھانسی اور خسرہ کے بعد یہ مرض بچوں کو ہو جاتا ہے۔نیز دل و پھیپھڑوں کے امراض میں بھی ہو جاتا ہے 
دمہ کا دورہ عموما رات کو ہوتا ہے اور خصوصا نیم شب کے بعد صبح تک مریض نیند سے اچانک آٹھ جاتا ہے گویا کہ اس کا دم گھٹنے لگا ہے اور وہ جھٹ بستر سے اٹھ جاتا ہے اور کئ مختلف حالتیں اختیار کرتا ہے۔مریض دورے کی حالت میں آگے کی طرف جھک جاتا ہے اور سینے کے عضلات پر زور پڑتا ہے سانس بلند آواز کے ساتھ آتا ہے۔آنکھیں ابھری ہوئی ہوتی ہیں ۔جسم ٹھنڈا ہوتا ہے ۔نبض چھوٹی اور کمزور ہوتی ہے ۔کھانسی کے ہمراہ بلغم خارج ہوتا ہے ۔بلغم خارج ہونے پر دورہ ختم ہو جاتا ہے مریض سکون حاصل کرتا ہے اور گہری نیند سو جاتا ہے۔دورے کے ہمراہ بخار نہیں ہوا کرتا لیکن قبل از دورہ ہاضمہ میں نقص عموما ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ غم و غصہ ۔مایوسی ۔ڈر اور خوف وغیرہ 
ناک کے امراض مثلا ناک کی بواسیر ۔حلق وخنجرہ کے امراض ۔مرض باو گالہ ۔رحم وخصیتہ الرحم کا مرض ۔دل اور پھیپھڑوں کے امراض میں بھی ہو جاتا ہے۔اس کے علاج میں بہت زیادہ ادویات استعمال کی جاتی ہیں ۔
💎ایکونائیٹ ۔۔۔۔۔۔۔200
دمہ جس میں سانس پھولے۔خشک ٹھنڈے موسم میں زیادتی ۔قلبی تکلیفات ۔خون کا دباو بڑھا ہوا۔نبض تیز ۔موت کا ڈر 
💎اپیکاک ۔۔۔۔۔۔۔30
دمہ کی مشہور دوا ہے خصوصا تشنجی دمہ کی جب کہ سینہ پر بہت بوجھ اور تشویش ہو۔اچانک کوتاہ دمی ہوجاتی ہے دم گھٹنے لگے ۔
💎آرسینکم البم ۔۔۔۔۔۔۔30
جب مریض کو دورہ نیم شب کے بعد ہوتا ہے دم گھٹنے کے ڈر کی وجہ سے لیٹ نہ سکے ۔کجھلی ۔دانے تر یا خشک ۔داد وغیرہ کے دب جانے کی وجہ سے پیدا ہو۔
💎آرنیکا ۔۔۔۔۔۔۔۔30
دمہ ۔سانس کا تیز چلنا
💎برائی اونیا ۔۔۔۔200
مریض چاہتا ہے کہ وہ چپ چاپ اور آرام سے پڑا رہے معمولی سی حرکت سے اس تکلیف بڑھ جاتی ہے بار بار خشک کھانسی یا بلغم کا اخراج ہوتا ہے سینے میں سوئیاں محسوس ہوں دمہ ہونے سے پہلے تمام نزلاوی علامات ہوں 
💎برومیم۔۔۔۔۔۔۔۔۔200
چھاتی میں گھٹن ۔تنفس میں دقت ۔بستر میں اٹھ جانا۔سمندری سفر کرنے والوں کا دمہ۔جونہی وہ ساحل سمندر کے قریب پہنچیں تکلیف شروع ہو جائے تکلیف کا آغاز ہوا کی نالیوں سے ہوتا ہو اور پھر اوپر خنجرہ متاثر ہو جائے۔جنجرہ میں بلغم کی کھڑکھڑاہت سے سائیں سائیں کی آواز آئے 
💎بلاٹا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔Q
یہ دمہ کی بہترین دواوں میں سے ایک ہے ۔قریب قریب ہر مریض کے لیے بہت مفید ہے کھانسی کا دورہ ۔بلغم کی زیادتی اور دم گھٹنے کا خدشہ 
💎سلیشیا ۔۔۔۔۔۔۔۔30
پتھر کاٹنے والوں کا دمہ ۔سینہ کی تکلیفات ۔دورے والی کھانسی ۔بلغم مقدار میں زیادہ ۔مواد ملا بد بو دار ۔سائیکوٹک مریضوں میں جنھیں سردی بہت زیادہ لگتی ہو۔ہوائی نالیوں کی مزمن سوزش ۔مشقت کرنے والوں۔کا دورہ ۔تر دمہ بلغم کی زیادتی ۔چھوٹی بلغم سے بھری ہوئی جیسے اس کے باعث تنفس رک جائے گا 
💎لوبیلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔30
چھاتی پر دباؤ اور سینہ میں بہت کمزوری معلوم ہواور یہ کمزوری معدے سے اٹھتی ہوئی محسوس ہو۔سانس نہایت تکلیف سے آتا ہو ۔
💎نیٹرم سلف۔۔۔۔۔۔۔30
تر دمہ میں زبردست جبکہ سینہ بلغم سے بھراہو۔دمہ کے دورے کے بعد اسہال ہوں اور سوڈا واٹر سے تکلیف میں زیادتی ہو۔دورہ عموما 4 سے 5 کے قریب ہوتا ہو۔کھانسی ہو ۔لیسدار بلغم ہو۔بلغم سبزی مائل اور بمقدار کثیر ہو۔دورے کے دوران مریض اٹھ جائے اور ہاتھوں سے چھاتی کو پکڑے ۔
دمہ کی یہ ایک مجرب دوا ہے 
💎اینٹم ٹارٹ ۔۔۔۔۔۔30
یہ دوا تنگی تنفس کے لیے بہت مفید اور  انتہائی کارآمد ثابت ہوا کرتی ہے۔جن کا سینہ بلغم سے بھرا ہوا ہو اور ان میں کمزوری کت باعث بلغم نکالنے کی سکت نہ ہو۔دمہ کے ساتھ نمونیا بھی ہو۔بلغم مشکل سے نکلے ۔بلغم نکل جانے پر آرام ہو۔
💎کالی بائی کرومیم ۔۔۔30
یہ دوا دمہ کے ان مریضوں کے لیے بہت مفید ہے جن کے سینے میں بہت زیادہ بلغم ہو اور یہ بے انتہا بلغم کھانسنے پر چھوٹی چھوٹی گولیوں اور ٹکڑوں میں خارج ہو۔دمہ آدھی رات کو 2 سے 3 بجے کے دوران ہو۔اٹھ کھڑا ہو آگے کو جھک جائے گاڑھی لیسدار  تار دار بلغم  کے اخراج سے سکون ملے 
💎پوتھوس ۔۔۔۔۔۔۔6 دمہ جو دھول مٹی یا گرد میں سانس لینے سے پیدا ہو اور بڑھ جائے ۔گردو غبار۔ٹھنڈک کے اثرات اور الرجی ہو ایسی صورت میں یہ بہت مفید دوا ہے
💎سپونجیا۔۔۔۔۔۔30اور 200
تپ دق کے یا گلہڑ کے باعث تنفس میں شدید دقت اور تنگی پیدا ہوتی ہو۔جیسے کسی اسفنج میں سانس لے رہا ہو۔
💎سلفر۔۔۔۔۔۔۔6
دمہ کے پرانے مریض ۔چھاتی میں گھٹن اور کوہ تاہ دمی۔دورہ نیند کے دوران ہو سر کی چوٹی میں جلن ہو ۔11 بجے رات کو حملہ ہو ۔ڈاکٹر ہارٹیمن کے قول کے مطابق یہ دمہ کی ایک اہم دوا ہے کہ شاید ہی دمے لے مریض کو اس کی ضرورت نہ پڑتی ہو۔
اس کے علاوہ بھی بہت زیادہ دوائیں ہیں جن میں آپ دمے کے مریض کو دیکھتے ہوئے ان کا علاج آسانی سے کر سکتے ہیں ۔جیسے
لائیکو پوڈیم ۔ماسکس ۔نکس وامیکا ۔فاسفورس ۔پلسٹلا ۔سمبوکس ۔وراٹرم ایلبم۔گرنیڈیلیا ۔وسکم ایلیم ۔زنجیر۔ہائپریکم ۔کلوریلم ۔اریلیا ایسی موسا
اوپیم ۔گریفائٹس ۔تھوجا ۔نیٹرم آرس ۔مینڈورنیم۔سفلینیم ۔سورائنیم ۔کیکٹس۔کاسٹیکم ۔اگریکس۔ڈلکا مارا۔ہیپر۔سلف۔ناجا
بائیو کمبینیش نمبر 2۔
اس مرض میں یہ نسخہ بھی نفع بخش ثابت ہوتا ہے۔
💎آرسینکم البم ۔۔۔۔30
💎اپی کاک ۔۔۔۔۔۔۔30
💎اینٹم ٹارٹ ۔۔۔۔30 
ہم۔وزن ملا کر دن میں تین مرتبہ نہار منہ
استعمال کریں۔
دمہ اور دمے سے متعلق الرجیز کے مریض کے لیے سال میں چار کی جگہ آٹھ موسم ہوتے ہیں. ایسے مریض کی دوا ہر چھے ہفتے بعد بدل جاتی ہے. ایسے مریض پر پورا ایک سال بہت گہرا اثر کرنے والی دواؤوں کی اونچی طاقتوں کو لمبے وقفوں سے دہرانے کی بہ جائے موسمی کیفیات کے ردِ عمل میں ظاہر ہونے والی حاد علامتوں کو مدِنظر رکھتے ہوے وقتی نوعیت کا اثر رکھنے والی دواؤوں کی درمیانی طاقتیں روزانہ کئی بار دہرانے کی ترتیب بنانی چاہیے اور ہر حاد علامت کی تبدیل شدہ شکل کے مطابق دوا تبدیل کرتے رہنا چاہیے.
اس طرح آپ سارے سال کے ہر موسمی تغیر پر تبدیل شدہ علاماتی کیفیت کا مشاہدہ کرکے تقریباً ہر ردِعمل (الرجی) کی متشدد حادیت (severe acuteness) کو ختم کرتے چلے جائیں گے.
اس کے بعد جو مزاجی دوا بھی بنے گی اس کی انتہائی بلند طاقت کی دو چار خوراکیں مریض کو دمے سے تاحیات چھٹکارا دلا دیں گی. پھر اگر کبھی کوئی علامت ظاہر ہوگی بھی تو وہ موسمی کیفیت کا کوئی معتدل حاد ردِعمل ہی ہوگا، کوئی مزمن مرضیاتی کیفیت نہیں ہوگی.
اسی لیے میں عرض کیا کرتا ہوں کہ ہومیوپیتھی سے دمہ دوسال میں ختم ہوتا ہے. فرق یہ ہے کہ ختم ہو جاتا ہے باقی اور کسی نظام میں ختم نہیں ہوتا.

🎇🎆🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎆🎇

1 تبصرہ:

  1. سر مجھے ڈسٹ الرجی ہے
    بلاٹاکیو سے بھی فرق پڑتا اور پوتھوس کیو سے بھی میں جب پنجاب جاتا ہوں تو سانس کا مسئلہ نہیں ہوتا لیکن کراچی میں جب موٹر سائیکل وغیرہ نکلتا ہوں یا صدر بازار جاتا ہوں تو سانس کا مسئلہ ہو جاتا ہے پنجاب میں الرجی ہوتی ہے ڈسٹ سے پر وہاں پر صرف معدہ کا مسئلہ ہوتا ہے
    ناک کی ہڈی بڑی ہوئی ہے اک سائیڈ سے ٹیڑھی ہو گئی ہے
    میں پہلوان ٹائپ بندہ ہوں
    رنگ سفید ی مائل گندم قد 5.11 پنجابی ہوں کراچی میں جاب کرتا ہوں
    انگریزی دوائی ماٹیکا اور کسٹین کچھ عرصہ استعمال کروں تو علامات ختم ہو جاتی ہیں
    الرجی سینٹر اسلام آباد سے ٹیکے بھی لگوائے
    پر اتنا فرق نہیں پڑا
    خدارا میری مدد کیجیے زندگی عذاب بنی ہوئی ہے

    جواب دیںحذف کریں