صفحات

منگل، 15 جنوری، 2019

Parhai Kay Douraan Talib Ilm ka Uongna aur uska Homeopathy Elaaj

🎆🥀🎇🏝️🌴🌼🌷🎄🌷🌼🌴🏝️🎇🥀🎆


اگر کوئی طالب علم پڑھتے پڑھتے یا کلاس میں اُونگنا شروع کردیتا ہے اور بعض اوقات اپنے ٹیبل پر پڑھائی کرتے کرتے کتاب پر ہی سر رکھ کر سوجاتے ہیں، ایسے طالب علموں کی علامات کو کیلکریا فاس، کالی فاس اور نیٹرم میورمیں آسانی سے تلاش کیا جاسکتا ہے۔ یہ سٹوڈنٹ 3 گروپ میڈیسن کہلاتی ہیں۔ اسی طرح اگر وہ تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں تو ہومیوپیتھک دوا آرسنکم البم سی ایم کی ایک خوراک پہلے دیکر اوپر تین ادویات سٹوڈنٹ 3 گروپ میڈیسن میں سے ایک دوا علامات کے مطابق دیں۔ اسی طرح اگر کوئی طالب علم پڑھائی کے علاوہ بھی گراونڈ میں کرسی پر بیٹھے بیٹھے سوجائے، فنکشن کے دوران کرسی پر دیکھتے ہی دیکھتے اونگنا شروع کردے یا خراہٹے لینا شروع کردے تو ہومیوپیتھک دوا جیلسیمیم 200 کی ایک خوراک دینے کے بعد اور سٹوڈنٹ 3 گروپ میڈیسن یاد رکھیں۔ اگر کوئی طالب علم شکایت کرے کہ اصل میں اس کا دماغ کمزور ہے، کوئی چیز یاد نہیں رہتی اور اس لئے کتاب پکڑتے ہی بور ہونے کی وجہ سے نیند آجاتی ہے تو پھر ہومیوپیتھک دوا پکرک ایسڈ 200 کی ایک خوراک پہلے دیکر اوپر کی تین ادویات کو اپلائی کریں۔ اگر کسی کی اماں اپنے بچے کو صبح اُٹھا اُٹھا کے اُٹھاتی ہے مگر وہ اتنا ڈھیٹ ہے کہ نیند کی وجہ سے یا کمزوری کی وجہ سے نہ اُٹھے اور کہے کہ تھوڑآ سا مجھے اور سونے دو، ایسے بچے کو سرکولیکٹینم ایسڈیکم 30 دس دن لگاتار استعمال کرکے پھر اوپر والی تین ادویات سٹوڈنٹ 3 گروپ میڈیسن اس پر اپلائی کریں وہ کبھی بھی پڑھتے پڑھتے نہیں سوئے اور صبح بھی فریش فریش اُٹھ جائے گا۔ کچھ بچے طالب علموں کی نظر کمزور ہوتی ہے، مگر ٹیچر اور والدین یہی سمجھتے ہیں کہ یہ پڑھتے وقت سوجاتا ہے لیکن اصل میں اسکی نظر کمزور ہونے کی وجہ سے وہ پڑھتے پڑھتے تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا ہے، یا زیادہ پڑھنے کی وجہ سے آنکھوں کی دُکھن یا تھکاوٹ کا شکار ہوتا ہے، اس کا دل کرتا ہے میں کچھ دیر کیلئے آنکھیں بند کرکے سوجائوں اور پھر اُٹھ کر دوبارہ کتاب پکڑوں، ایسے طالب علموں کو اوناسموڈیم 30 کی 40 پڑیا بنا دیں، نظر بھی بہتر ہوجائے گی اور پڑھنے کے بعد آنکھوں اور جسم کی تھکاوٹ کا شکار بھی نہیں ہوگا۔ کچھ ایسے  طالب علم جن کی عمر 14 سے 17 سال تک کی ہوتیں ہیں، انکو کچھ بھی نہیں ہوتا، مگریا توپڑھائی میں دلچسپی نہیں لیتے یا پڑھائی سے اکتاہٹ کا شکار ہوتے ہیں اور کتاب پکڑتے ہی نیند آنا شروع ہوجاتی ہے، جب تک ٹیچر یا والدین سر پر بیٹھے ہیں تو زبردستی پڑھتے رہیں گے، مگر جیسے ہی وہ ادھر اُدھر ہوئے، یہ کتاب سامنے رکھ کر سوجاتے ہیں، یا ٹیکسٹ بُک کے اندر کوئی رسالہ رکھ کر پڑھیں گے یا ناول میں دلچسپی لیتے ہیں، اصل میں وہ ہر وقت تنہائی کی تلاش میں رہتے ہیں تاکہ وہ اپنے جذبات  کو پُرسکون کرسکیں۔ انکی علیحدہ ادویات ہیں جس میں سلینیم، سٹافی، بیوفو اورکونیم ہیں۔ اب آخر میں اگر آپ کو کچھ بھی نہیں اور طالب علم چاہتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ جاگ کر سڈی کریں اور محنت کرکے امتحان اچھے نمبروں سے پاس کریں اور انکو رات کو نیند نہ آئے بلکہ وہ ہشاش بشاش رہیں تو ایک خوراک ایناکارڈیم 200 کی لیکر سٹرکولیا، جنسنگ اورآرنیکا مدرٹنکچر کے 10 قطرے ایک کپ نیم گرم پانی میں ڈال کر پیں لیں اور آرام سے ساری رات پڑھیں کبھی بھی تھکاوٹ نہیں ہوگی۔ 



🎆🥀🎇🏝️🌴🌼🌷🎄🌷🌼🌴🏝️🎇🥀🎆

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں