🎆🎇🎄🏖️🏕️🏝️🏜️🏠🏜️🏝️🏕️🏖️🎄🎇🎆
دنیا کی سب سے بڑی میڈسن سلفر
صرف ایک لائین میں یاد
یوں تو آج تک سلفر پر عبور حاصل کرنے کا دعواہ نہ کر سکا۔ لیکن آج سلفر کو صرف ایک لائین میں سمو کر دریا کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔ تو آئیں آپ کو بتاتے ہیں کیسے۔ ؟
سلفر گندھک سے بنائی جاتی ہے۔
دنیا میں موجود ھومیو کی بڑی کتابوں اور سائیکلوپیڈیا آف ھومیو پیتھک ڈرگ جلد دوم۔صفہ 240 تا 685 یعنی 46 صفات پر اس کی کل 4509 علامات درج ہیں ۔ اور اس ایک دوا کی علامات۔ 46 میڈسن کی علامات سے ملتی جلتی ہیں۔
جس نے اس ایک میڈسن کو جان لیا سمجھ لیں اس نے ھومیو کی شاہ رگ کو پکڑھ لیا۔
آج آپ کو صرف ایک بار پڑھنے پر یہ کبھی نہ بھولے گی انشاللہ۔ اس اتنی بڑی میڈیسن کو ہمیشہ کے لیئے کیسے قابو کرنا ہے۔ آیئے سیکھتے ہیں۔
سب سے پہلے کس اعضاء کی تکلیف میں اس میڈیسن کی کتنی علامات ہیں اور کتنی میڈیسن کی علامات سلفر کی بجائےکیسی اور میڈیسن کا آپ کو دھوکا دیتی ہیں۔
دماغی یا زہنی علامات۔
سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہیں
یہ کل78 علامات ہیں اور 22 دوسری ادویات سے ملتی ہیں اور معالج کو دھوکے میں ڈال دیتی ہیں۔ صرف 3 بات سلفر کی یاد رکھنا ضروری ہیں۔
1۔دماغ میں سکڑن اور گدی میں خالی پن کا احساس اور نہانےکو دل نہ کرے اور نہانے کے باوجود جسم سے بو کا آناہے۔
آنکھ
آنکھ کی کل۔47 علامات اور 23 دوسری میڈسن سے مماثلت رکھتی ہیں۔لیکن اتنا یاد رکھنا کافی ہے کہ آنکھ کی تکلیف انکھ دھونے سے بڑتی ہیں۔
کان۔
کان سے متعلق 19 علامات ہیں اور 10 دوسری میڈیسن کا دھوکا محسوس ھوتا ہے۔لیکن یاد اتنا ہی کافی ہے کہ کانوں میں پانی بہنے کا احساس اکثر محسوس ہوتا ہے۔
ناک۔
ناک کی کل 35 علامات موجود ہیں اور 9 میڈسن کا اس میں مقابلہ ہے۔لیکن اکثرسلفرکی علامات میں خوشبو سے زکی الحسی موجود ہوتی ہے۔
چہرہ۔
چہرہ پہ کل 37 علامات کس زکر ہے اور یہ7 میڈسن کا مغالطہ ھوتا ہے۔ لیکن سلفر میں پیلا چہرا اور آنکھیں کھچی ہوئی۔ہوں گی۔
منہ۔
منہ میں سلفر کی کل 52 علامات اور 16 میڈیسن سے مماثلت موجود ہیں۔ اور صرف سلفر میں اتنا یاد رکھنا کہ ہمیشہ زبان آگے اور سائیڈوں سے سرخ اور درمیان سے سفید ھوتی ھے۔
پخانہ اور مبرز۔
کل 53 علامات اور 18 میڈسن کا دھوکا ہے۔ پخانہ نکس سے ملتا یعنی نامکمل حاجت اور پخا نہ کے دوران مقعد میں جلن کا احساس۔
آلات تناسل
اس کی کل31 علامات اور 15 میڈیسن کی مماثلت ہے اور سلفر میں ان آلات پر نمی کا احساسات۔
الات تناسل زنانہ۔حیض بہت جلد اور مقدار میں حیض زیادہ ہوتا ہے۔
الات تنفس۔
کل 75 علامات اور16 سے مقابلہ۔ صبح کے وقت آواز کا بیٹھنا موجود ہوتا ہے۔
قلب اور نبض
اس لیئے صرف 10 علامات اور 5 میڈیسن سے مقابلہ ہے جن میں ایکونائیٹ۔آرسینک۔ویراٹرم۔اور سپائیجیلیا ہیں۔ خاص طور پر رات کو بستر میں پڑتے وقت نبض سخت۔بھری۔تیز۔دل کے مقام پر سوئیاں چبنا اور دل بڑا ھونے کا احساس پختہ علامت ہے۔
گردن اور پیٹھ۔
علامات۔ 30 مقابلہ 5 سے ہے۔۔
سلفر کے مریض کے کندھے جھکے ھوئے۔بغلوں میں لہسن کے پسینہ کی بو کا ھونا اور صبح کو اعضاء میں سختی۔کو یاد رکھنا کافی ھو گا۔
ٹانگیں۔
کل علامات38 اور 12 میڈیسن سے مقابلہ ہے۔ بس اتنا یاد رکھ لیں رات کو بستر میں پینڈلیوں کی تھکاوٹ کے درد اور چلتے وقت احساس کہ پینڈلیں چھوٹی ہو گئی ہیں۔
جلد
جلد کی علامات کی سلفر سے خاص رشتہ داری ھے اس کا ثبوت یہ بھی ہے پاکسان میں کلر کہار کے علاقہ میں نکلنے والا پانی جو آب شفاء کے نام سے مشہور ھوا۔ میں تحقیق کی غرض سے جب لیب ٹسٹ کروایا تو اس میں سلفر کی امیزش پا کر مجھے سلفر پر یقین 100% ھو گیا۔ سلفر کی
کل علامات 42 اور 13 میڈیسن کا دھوکا موجود ھے۔خارش ایسی کے سرسراھٹ اور چونٹیاں رینگنے کا احساس۔کھجانے کے بعد جلن اور درد۔ گرمی۔کے وقت۔بہار میں اور شام کے وقت زیاتی۔
نیند۔
کل علامات 22 اور 11 میڈسن کی علامات لیکن کام صرف سلفر کرے۔ دن کے وقت نیند نہ ھونا صبح 2سے5بجے تک نہ سوئے۔بے خوابی۔ رات کو بیے خوابی اور جمبائیاں۔ رات کو صرف گدی اور گردن پر پسینہ۔
کمی
کسی بھی میڈیسن میں علامات کی کمی بیشی اس میڈسن کو دوسری میڈیسن کو منفرد بناتی ہے۔
سلفر میں درد سر جو کھانسنے سے پیدا ھو دبانے سے کم ھوتا ہے۔ درد اور دائیں لیٹنے۔ ٹھنڈے پانی سےسر اور بائیں آنکھ کی تکلیف میں آرام گرم غذا سے آرام آتا ہے۔
زیاتی
آرام کرنے سے۔حرکت سے زینہ چڑھنے سے دن 11 بجے سے 12 بجے تک اور رات کو اورکھلی ہوا کے جھونکے سے گرمی سے نہانے سے کھانے سے پہلے حیض سے قبل اور حیض کے دوران تکالیف بڑھ جاتی ہیں
دوسری میڈسن سے تعلق۔
سلفر کے بعد کلکیریا کارب اور کلکیریا کے بعد لائیکوپوڈیم اور پھر سلفر کو چکر بنا کر استعمال کریں۔ ہمیشہ سلفر رات کو اور اگر بےخوابی کی حالت ھو تو سونا پر سوہاگہ ۔اور نکس کو صبح استمال کریں۔
سورانیم سلفر کی معاون اور مزمن ہے۔ لیکن یاد رہے۔سورانیم گرمی پسند اورسلفر گرمی سے نفرت کی حامل ھے۔
سلفر کا اثر ایکونائیٹم۔کیمفر ۔کیمومیلہ۔چائینا۔مرک۔پلسٹیلا۔رسٹاکس۔سیپیا۔اور تھوجا سے زائل ھتا ھے۔
اور یہ خود۔ایکونائیٹ۔ایلوز۔چائینا۔آیوڈم۔مرک۔نائیٹرک ایسڈ۔رسٹاکس۔اولینڈر۔سیپیاآور تھوجا کے اثر کو زائل کر دیتی ھے۔
مخصوص علامات۔ں
ہاتھوں اور پاوں میں جلن اور زبان کا درمیان سے سفید اور کناروں سے سرخ ھونا کمال کی نشانی ہے۔اور صبح 11 بجے کے قریب معدہ میں خالی پن کا ایک بار احساس ھونا۔
ٹوٹ: پرانے امراض کا علاج شروع کرنے کی ابتدا میں اور حاد امراض کا علاج ختم کرنے کے بعد سلفر کامیابی کی ضمانت بنتی ہے۔
🎆🎇🎄🏖️🏕️🏝️🏜️🏠🏜️🏝️🏕️🏖️🎄🎇🎆
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں