صفحات

پیر، 15 اکتوبر، 2018

TONSILLITIS, Galay Aana & Homeopathy

🎇🎆🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎆🎇
گلے پڑنا    Tonsillitis 

🔹  ورم لوزتین میں گلے میں گرمی اور خشکی محسوس ہوتی ہے. گلے میں سوزش اور درد ہوتا ہے. ٹانسلز زیادہ تر سرخ اور پھولے ہوئے دکھائی دیتے ہیں.. مریض کو تھوک نگلنا, بات کرنا بہت تکلیف دہ ہوتا ہے. بلکہ پانی یا کوئی سیال چیز پیتے وقت بھی ناک کے راستے نکل آتا ہے. اور جب یہ بیماری پرانی ہوتی ہے تو ان گلٹیوں میں پیپ پڑ کر زخم بن جاتا ہے. مریض کے کانوں کے سوراخ پر دباؤ پڑنے سے کسی قدر یا بالکل ہی بہرہ ہو جاتا ہے. سانس لینے میں دقت ہوتی ہے. مریض کا منہ ہروقت کھلا رہتا ہے. اور گلے میں درد ہوتا ہے. 

🔹  مریض ان تکالیف سے مجبور ہوکر سرجن کے مشورے سے لوزتین کا آپریشن کر کے نکال کر باہر پھینک دیتا ہے. اور اس خوش فہمی میں رہتا ہے کہ آپریشن کے بعد اسکی جملہ تکالیف یکسر ختم ہو جائیں گی لیکن آپریشن کے باوجود اکثر اوقات مریض کی تکالیف بدستور قائم رہتی ہیں بلکہ کچھ تکالیف بڑھ بھی جاتی ہیں. مثلا چوبیس گھنٹے تھوک آتا رہتا ہے یا سوزش برقرار رہتی ہے. 

🔹  لوزتین اللہ تعالی نے جسم میں ایک خاص مقصد کے لیے پیدا کیے ہیں یہ گلے کے اندر دو مضبوط قسم کے چوکیدار ہوتے ہیں. جو بے شمار قسم کی بیماری کے جراثیم جسم کے اندر داخل ہونے سے روکتے ہیں. اور انکا اسقدر بیدردی سے نکال پھینکنا بالکل غیر قدرتی کام ہے. 
بلکہ اب تو سب ڈاکٹر اس بات پر متفق ہیں کہ لوزتین کا علاج آپریشن نہیں. ہومیوپیتھی میں اسکا کامیاب علاج موجود ہے ہمارے مشاہدے کے مطابق ستر فیصد کیسوں میں لوزتین کی جراحی بلا ضرورت کی جاتی ہے.

🔹   لوزتین کی اصل خرابی غزا کی خرابی ہے اگر مریض مناسب غذاکھائے تو اسکو لوزتین کا ورم بالکل نہ ہو گا. بلکہ دیگر دوسری شکایات بھی رفع ہو جائیں گی. 

🚥  آپریشن کےپعد اگر منہ میں تھوک زیادہ آئے اور ساتھ سوجن درد وغیرہ بھی ہو تو مرک سال 30 کی دو خوراکیں صبح شام استعمال کریں اور گوائیکم مدر ٹنکچر کے پانچ چھ قطرے نیم گرم پانی میں ڈال کر دن میں دو بار غرارے کرنے سے بہت جلد سکون اور آرام ملتا ہے. 

🚥  ہومیوپیتھی میں مریض کی مزید علامات کے ساتھ کچھ مخصوص ادویات استعمال کی جاتی ہیں. 

🚥  گلے بڑھے ہوئے   قوت سماعت پر اثر پڑے جب سوجن کے ساتھ پیپ بھی ہو   ( ہیپر سلف) 

🚥  سوجے ہوئے لوزتین, دردوں کی ٹیس کانوں تک جائے. تمام جسم میں درد.    ( فائیٹولاکا) 

🚥  گلے کے غدود کا سوجنا اور منہ سے رال کا بہنا.   ( مرک سال) 

🚥  گلے کے غدود کا بڑھنا, دماغی اور جسمانی کمزوری.    ( برائیٹا کارب  )

🚥  گلے کی مزمن سوجن جس سے قوت شنوائ میں گرانی ہو.   ( لائکو پوڈیم.. ہیپر سلف) 

🚥  بائیں طرف کا گلہ پہلے سوجے    (پکرک آئیوڈائیڈ  )

🚥  دائیں طرف کا گلہ پہلے سوج جائے.    (لائکو پوڈیم) 

🚥  گلے بڑھنے کے رحجان کو درست کرتی ہے    ( سورائینم) 

🎇🎆🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎆🎇

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں